مکوآنہ (این این آئی )ایئرکنڈیشنر کی چھٹی، گھر کو ٹھنڈا رکھنے والا انتہائی سفید روغن تیارتفصیلات کے مطابق انجینئرز نے گرمیوں میں گھروں کی تپش سے چھٹکارا پانے کا سستا طریقہ ڈھونڈ نکالا، دنیا کا انتہائی سفید روغن دریافت کر لیا گیا سفید ترین روغن ( وائٹیسٹ پینٹ) سے
حدت کم ہو جائے گی اور ایئرکنڈیشن ٹیکنالوجی کی ضرورت نہیں پڑے گی۔انتہائی سفید روغن 98 فیصد سے بھی زائد سورج کی روشنی کو منعکس کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ تناسب بازار سے ملنے والے روغن کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ کارگر ثابت ہو گا۔اس روغن میں بیریم سلفیٹ نامی کیمیائی مرکب شامل کیا گیا ہے جو کہ حدت کو کم کرتا ہے جوگھر کو گرمی سے بچانے کے لیے زیادہ موزوں ہے۔اس نئی دریافت کے انڈیانا میں بورڈو یونیورسٹی کے انجینئرز نے تیار کیا ہے جن کا دعویٰ ہے کہ اس کے استعمال سے ایئرکنڈیشن کی ضرورت محسوس نہیں ہوگی۔