چاند کیلئے ٹوائلٹ ڈیزائن کریں اور ناسا سے انعام پائیں، بھاری انعام کی شاندار پیشکش کر دی گئی

29  جون‬‮  2020

واشنگٹن (این این آئی)امریکی خلائی ادارے ناسا نے چاند پر کمپیکٹ ٹوائلٹ ڈیزائن کرنے والوں کے لیے ہزاروں ڈالرز کے انعامات کا اعلان کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ناسانے ایک بیان میں کہاکہ جو شخص مائیکرو گریویٹی اور چاند پر کام کرنے والا کمپیکٹ ٹوائلٹ ڈیزائن کرے گا اسے 20 ہزار ڈالر کا انعام دیا جائے گا۔یہ انعام اس شخص کو دیا جائے گا جو سب سے بہترین ٹوائلٹ کا ڈیزائن بنائے گا جب کہ دوسرے نمبر والے کو 10 ہزار اور تیسرے نمبر والے کو 5 ہزار ڈالر کا انعام دیا جائے گا۔ناسا

نے بتایا کہ اس ٹوائلٹ کا ڈیزائن بنانے کے لیے چند بنیادی اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے بنانا پڑے گا یعنی ٹوائلٹ کا ڈیزائن 4.2 کیوبک فٹ سے بڑا نہیں ہوسکتا اور نہ ہی اس میں 60 ڈیسیبل سے زیادہ آواز ہونے کی گنجائش ہو۔ناسا کا کہنا تھا کہ جب خلاباز اپنے کیبن میں موجود ہوتے ہیں تو وہ اپنے اسپیس سوٹس کو اتار دیتے ہیں اور انہیں بھی وہاں بیت الخلا کی ضرورت ہوتی ہے جس میں وہ تمام ضروریات موجود ہوں جو گھروں میں ہوتی ہیں۔ناسا کے مطابق ٹوائلٹ ڈیزائن چیلنج کی آخری تاریخ 17 اگست ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…