بدھ‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2026 

فواد چودھری قومی اسمبلی اجلاس بلانے پر پھر ناراض، وقت کا ضیاع قرار دیدیا

datetime 12  مئی‬‮  2020 |

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی نے اسمبلی اجلاس بلانے پر پھر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے اسے وقت کا ضیاع قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کام تو پریس کانفرنس کرکے بھی ہو سکتا تھا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں فواد چودھری نے بتایا کہ انہوں نے ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کو خط لکھا ہے کہ اسمبلی اجلاس میں محض سیاسی تقاریر وقت کا ضیاع ہے، یہ کام تو پریس کانفرنس کرکے بھی ہو سکتا تھا، اگر

ممبران کواکٹھا کیا ہے تو پہلے انھیں سائنٹسٹ اور وائرولوجی کے ماہرین سے کرونا پر بریفنگ دلوائیں کہ کرونا ہے کیا؟وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی نے لکھا کہ کورونا پھیل کیوں رہا ہے؟ ریسرچ کس سٹیج پر ہے؟ دنیا کب تک علاج دریافت کر سکتی ہے؟ پانچ پاکستانی یونیورسٹییز نے کورونا کی ساخت پر سٹڈی کی، ان کی ریسرچ کیا کہتی ہے؟ ایسے اجلاس کا کیا فائدہ کہ ایک ادھر سے سیاسی تقریر کرتا ہے دوسرا ادھر سے نشتر چلاتا ہے، اللہ اللہ خیر صلا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا(دوم)


مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…