اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)موبائل فون ،کی بورڈ،ٹیبلیٹ کورونا کی آماجگاہ ہے اور انہیں روزانہ کی بنیاد پر صاف کیا جائے ،ماہرین نے خبردار کردیا،تفصیلات کے مطابق سائنس دانوں نے موبائل کے جو ٹیسٹ کیے ہیں ان سے یہ نتیجہ برآمد ہوا ہے کہ موبائل فون کی سطح پر کرونا وائرس دو سے تین دن تک زندہ رہ سکتا ہے اور اسے چھونے سے وہ انسانی جسم میں منتقل ہو سکتا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ صرف موبائل فون ہی نہیں بلکہ پلاسٹک اور سٹین لیس سٹیل
سے بنی ہوئی تمام اشیا پر وائرس دو سے تین دن تک موجود رہ سکتا ہے۔بیماریوں پر کنٹرول اور بچاؤ کے امریکی ادارے سی ڈی سی پی نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے موبائل فون، کمپیوٹر کا کی بورڈ اور ٹیبلٹ سمیت استعمال میں آنے تمام ہائی ٹیک آلات کو روزانہ باقاعدگی سے صاف کریں اور اس کے لیے جراثیم کش سپرے وغیرہ کا استعمال کریں۔ فون کی سطح صاف کرنے کے لیے آپ کسی بھی کمپنی کے وائپ استعمال کر سکتے ہیں۔