کراچی(این این آئی)معیشت کی بدحالی کے باوجود برآمدات کے بجائے درآمدات میں اضافہ دیکھا جارہاہے،گزشتہ 6 ماہ کے دوران 96 ارب روپے کے اسمارٹ فون درآمد کیے ہیں جو ماضی کے مقابلے میں 105 فیصد زیادہ ہے۔ ایف بی آر کے اعدادوشمار کے مطابق اسمارٹ فون کی درآمد میں
105 فیصد اضافہ ہوا اور مجموعی طور پر پاکستان میں 96 ارب روپے کے اسمارٹ فون امپورٹ کیے گئے۔حکومتی دعوئوں کے باوجود سونے اور مصالحوں کی درآمدات میں بھی کمی نہ ہوئی۔ جولائی تا دسمبر سونے کی درآمد 28 فیصد اضافہ ہوا جبکہ مصالحوں کی درآمد بھی 29 فیصد بڑھ گئی۔