جمعرات‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2026 

ناسا نے عراق کے قلعہ اربیل کوکرہ ارض پر پہلی انسانی آبادی قرار دے دیا

datetime 6  اپریل‬‮  2019 |

واشنگٹن (این این آئی )امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے عراق کے تاریخی قلعہ اربیل کو زمین پر انسانی آبادی کا سب سے پہلا مرکز قرار دے دیاہے۔خیال رہے کہ عراق کے قلعہ اربیل کی تاریخ چھ ہزارسال پرانی بتائی جاتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ناسا کی طرف سے فیس بک پر جاری ایک رپورٹ میں ’’ٹیلے پر تاریخ‘‘ کے عنوان سے لکھا کہ میسو پومٹامیا میں قائم قلعہ اربیل سب سے پرانا انسانی تہذیبی مرکز ہے۔ناسا کی ویب سائیٹ پر قلعہ اربیل کی ایک تصویر بھی شائع کی گئی ہے۔ یہ تصویر

20 نومبر 2018ء کو پوسٹ کی گئی۔ اس پر لکھا گیاکہ اس مقام پر حضرت مسیح کی پیدائش سے بہت پہلے انسانی آبادی موجود تھی۔ناسا کی رپورٹ کے مطابق چنگیز خان نے اپنی بادشاہت کی توسیع کے لیے قلعہ کی وسیع اراضی پر قبضہ کرلیا۔ عثمانی خلافت نے بھی یورپی اور ایشیائی ملکوں میں 600 سال حکومت کی۔ اس میں اربیل قلعہ بھی شامل تھا جو اس وقت عراق کے صوبہ کردستان میں واقع ہے۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس وثقافت یونیسکونے 2014ء کو قلعہ اربیل کو تاریخی انسانی ورثہ قرار دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…