بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

کروڑوں فیس بک صارفین کا ڈیٹا آن لائن لیک ہوگیا

datetime 5  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)کروڑوں فیس بک صارفین کا ڈیٹا بشمول پاس ورڈز، اکاؤنٹس یوزر نیم، یوزر آئی ڈی، کمنٹس اور دیگر تفصیلات لیک ہوگئی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سائبر سیکیورٹی کمپنی اپ گارڈ نے انکشاف کیا ہے کہ ایمازون ایس تھری بکٹس نامی غیرمحفوظ سرور میں

محفوظ 54 کروڑ فیس بک صارفین کا ذاتی ڈیٹا لیک ہوچکا ہے اور اس تک دنیا بھر سے کوئی بھی رسائی حاصل کرسکتا ہے۔اپ گارڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 2 تھرڈ پارٹی ایپس کے ڈیٹاسیٹس ایمازون سرور میں محفوظ تھے جن میں سے ایک سیٹ میں 54 کروڑ صارفین کے کمنٹس، لائیکس، ری ایکشنز، اکاؤنٹس نیم، فیس بک آئی ڈی اور دیگر جیسی انتہائی حساس ذاتی تفصیلات موجود ہیں۔دوسرے ڈیٹا سیٹ میں صارفین کی آئی ڈی، فرینڈز، لائیکس، میوزک، موویز، بکس، فوٹوز، ایونٹس، گروپس، چیک ان، انٹرسٹ، پاس ورڈ دیگر تفصیلات موجود ہیں، آسان الفاظ میں صارفین کی فیس بک سرگرمیوں کا ہر پہلو دنیا کے سامنے آچکا ہے۔بیان میں بتایا گیا کہ ہزاروں افراد کے پاس ورڈ بھی سادہ ٹیکسٹ میں وہاں موجود ہیں اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ ڈیٹا اب فیس بک کے کنٹرول میں بھی نہیں رہا۔اس بارے میں فیس بک کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کمپنی کی پالیسیاں عوامی ڈیٹا بیس میں ذاتی تفصیلات محفوظ کرنے سے روکتی ہیں، اس لیک سے متاثرہ صارفین کو آگاہ کرنے کے بعد ہم ایمازون کے ساتھ مل کر اس ڈیٹابیس کو ختم کریں گے، ہم ڈویلپرز کے ساتھ مل کر اپنے پلیٹ فارم میں موجود افراد کے ڈیٹا کو تحفظ دینے کے لیے کام کررہے ہیں۔آسان الفاظ میں فیس بک ترجمان کا کہنا تھا کہ سننے میں جتنا خوفناک لگ رہا ہے یہ واقعی اتنا خوفناک معاملہ ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…