جمعرات‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2025 

ممتاز سائنسدان ، ماہرِ کونیات اسٹیفن ہاکنگ کے اعزاز میں یادگاری سکہ جاری

datetime 14  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)تاریخ کے ممتاز سائنسداں اور ماہرِ کونیات اسٹیفن ہاکنگ کے اعزاز میں یادگاری سکہ جاری کردیاگیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ سکہ حکومتِ برطانیہ کی جانب سے ان کی پہلی برسی کے موقع پر 14 مارچ کو جاری کیا گیا ہے۔نیا چمک دار سکہ انتہائی خوبصورت ہے۔

جسے برطانیہ کی ممتاز ڈیزائنر ایڈوینا ایلس نے ڈیزائن کیا ہے۔ سکے کی پشت پر اسٹیفن ہاکنگ کا نام درج ہے اور اس کے اوپر ہاکنگ کی مشہور مساوات درج ہے جو بلیک ہول میں اینٹروپی کو ظاہر کرتی ہے یعنی بلیک ہول کے اندر انتشار بڑھتا چلاجاتا ہے۔ سب سے نیچے بلیک ہول کو نہایت خوبصورت انداز میں بنایا گیا ہے جو بتدریک پھیل رہا ہے۔اس سے قبل چارلس ڈارون اور سر آئزک نیوٹن کے یادگاری سکے جاری کئے گئے ہیں اور یوں اسٹیفن ہاکنگ یہ اعزاز پانے والے تیسرے بڑے سائنسدان ہیں۔ اس سے قبل اسٹیفن ہاکنگ کی بیٹی لوسی اور اس کے بھائی ٹِم نے سرکاری ٹکسال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سکہ ڈھالنے کا عمل بھی دیکھا ۔ واضح رہے کہ اس سال کے اختتام تک اسٹیفن ہاکنگ کی یاد میں 50 پاونڈ کا نوٹ بھی جاری کیا جائے گا۔اسٹیفن ہاکنگ 22 سال کی عمر میں موٹر نیورون ڈیزیز کے شکار ہوگئے تھے اور ڈاکٹروں کی اکثریت نے ان کی زندگی کو بہت مختصر قرار دیا تھا لیکن نہ صرف اسٹیفن ہاکنگ زندہ رہے بلکہ اپنے حافظے کی بدولت کئی صفحات کی مساوات بھی درست لکھواتے تھے۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں بلیک ہول اور اس سے وابستہ کئی نظریات کو پروان چڑھایا اور اس کی مساوات بیان کی۔گزشتہ برس 14 مارچ کو اسٹیفن ہاکنگ کا انتقال 76 برس کی عمر میں ہوا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…