بدھ‬‮ ، 29 اکتوبر‬‮ 2025 

سام سنگ گلیکسی ایس کے چاروں فونز میں فرق کیا ہے؟

datetime 22  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ نے گزشتہ شب اپنے پہلے فولڈ ایبل فون گلیکسی فولڈ اور وائرلیس ائیربڈز کے ساتھ ساتھ پہلی بار ایس سیریز کے بیک وقت 4 فونز متعارف کرائے۔ گلیکسی ایس 10، گلیکسی ایس 10 پل، گلیکسی ایس 10 ای اور گلیکسی ایس 10 فائیو جی۔ اس سیریز میں پہلی بار سام سنگ نے متعدد نئے اضافے کیے ہیں اور ان میں سے ایک فون اس کمپنی کا پہلا 5 جی ٹیکنالوجی پر کام کرنے والا فون بھی ہے۔

مرکزی فلیگ شپ ڈیوائسز ایس 10 اور ایس  پلس ہیں۔ ایس 10 میں 6.1 انچ ڈسپلے، 3 بیک کیمروں کا سیٹ اپ اور ایک سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔ 10ایس 10 پلس کچھ بڑا یعنی 6?4 انچ اسکرین کے ساتھ ہے اور اسی وجہ سے اس میں بیٹری بھی زیادہ بڑی 4100 ایم اے ایچ ہے جبکہ ایس 10 میں 3400 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے۔ اس میں بھی بیک پر 3 کیمرے ہیں مگر فرنٹ پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ دیا گیا ہے۔ پہلی بار ایس سیریز میں فلیگ شپ فونز کے ساتھ ایک سستا ورژن گلیکسی ایس 10 ای کی شکل میں متعارف کرایا گیا ہے جو کہ قیمت کے لحاظ سے کافی مہنگا لگتا ہے مگر ریگولیر ایس 10 اور ایس10  پلس جتنا مہنگا نہیں۔5.8 انچ اسکرین دیگر فونز کے مقابلے میں چھوٹی ہے جبکہ 3100 ایم اے ایچ بیٹری، ڈوئل بیک کیمرا سیٹ اور سنگل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔ آخر میں کمپنی کے پہلے فائیو جی فون کی بات کرلیں یعنی گلیکسی ایس 10 فائی جی۔ یہ کمپنی کا ڈسپلے کے لحاظ سے سب سے بڑا فون ہے جس میں 6.7 انچ اسکرین دی گئی ہے اور یہ تیز ترین فائیو جی موبائل نیٹ ورک پر کرے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…