جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

انسٹاگرام میں ڈائریکٹ میسج کی ویب پر آزمائش شروع

datetime 14  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)  اب تک انسٹاگرام میں صارفین ایک دوسرے سے چیٹ موبائل ایپ پر ہی کرسکتے تھے مگر اب یہ فیچر ڈیسک ٹائپ اور موبائل ویب پر بھی متعارف ہونے والا ہے۔ ایپ ریسرچر جین وونگ نے اس حوالے سے ٹوئیٹ کرتے ہوئے بتایا کہ انسٹاگرام کی جانب سے

ڈائریکٹ میسج کی آزمائش ڈیسک ٹاپ اور موبائل ویب ورژن پر کی جارہی ہے۔ اس وقت ڈیسک ٹاپ پر انسٹاگرام میں لائیک، کمنٹ اور تصاویر سرچ کرنا تو ممکن ہے مگر دوستوں کو ڈائریکٹ میسج بھیجنا اور تصاویر اپ لوڈ نہیں کی جاسکتیں۔ مگر اب اس میں متعدد نئے فیچرز کا اضافہ ہورہا ہے جیسے نوٹیفکیشن سپورٹ کو گزشتہ سال ستمبر میں شامل کیا گیا۔ انسٹاگرام کے مطابق کمپنی کا ڈیسک ٹاپ ورژن میں تصاویر یا اسٹوریز اپ لوڈ کرنے کی سہولت متعارف کرانے کا کوئی منصوبہ نہیں۔ تاہم ڈائریکٹ میسج کی ویب پر آمد ایک بڑی پیشرفت ہے جو پہلے صرف موبائل ایپ میں استعمال کرنا ممکن تھا۔ انسٹاگرام کی جانب سے ویب ورژن پر توجہ دینے کی متعدد وجوہات ہیں۔ ایک تو انسٹاگرام ایک اسٹینڈ آلون میسجنگ ایپ ڈائریکٹ بنانے پر کام کررہی ہے جس کی آزمائش 2017 میں 6 ممالک میں ہوئی اور اب ڈائریکٹ میسج ڈیسک ٹاپ کر فراہم کرنا اس بات کا عندیہ ہے کہ میسجنگ اس اپلیکشن کے لیے کافی اہمیت اختیار کرچکی ہے۔ اس سے ہٹ کر بھی یہ تبدیلی فیس بک کی جانب سے میسنجر، واٹس ایپ اور انسٹاگرام ڈائریکٹ میسج کو اکھٹا کرنے کی جانب پہلا قدم ہے۔ انسٹاگرام کے مطابق فی الحال ڈیسک ٹاپ پر میسجنگ کے فیچر کی آزمائشی لوگوں میں نہیں کی جارہی بلکہ اندرونی طور پر اس پر کام ہورہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…