پیر‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2025 

یو ٹیوب کا سازشی ویڈیوز کے خلاف کریک ڈاؤن کا بڑا فیصلہ

datetime 27  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلی فورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک) یو ٹیوب نے سازشی ویڈیوز کے خلاف کریک ڈاؤن کا بڑا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق انٹر نیٹ پر ویڈیو شیئرنگ کی بڑی ویب سائٹ یو ٹیوب نے فیصلہ کیا ہے کہ ’سفید جھوٹ‘ پر مبنی ان ویڈیوز کے آگے فل اسٹاپ لگا دیا جائے، جو سائیڈ بار پر نمودار ہوتی ہیں۔ یہ وہ ویڈیوز ہیں جن میں مختلف قسم کے نا قابلِ یقین علاج یا دیگر اہم معاملات میں رجوع کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ یوٹیوب کے مطابق اس نوع کی ویڈیوز کے خلاف، جن کے ذریعے عوام الناس کو گمراہ کیا جائے یا اپنے مقاصد کے لیے راغب کیا جائے۔

بڑا کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ یو ٹیوب اس وقت دنیا کی سب سے بڑی ویڈیو شیئرنگ سائٹ ہے، جس کے صارفین اربوں‌ میں ہیں. اس کی رسائی کے باعث اسے منفی مقاصد کے لیے بھی باکثرت استعمال کیا جاتا ہے۔خیال رہے کہ 16 جنوری 2019 کو یوٹیوب انتظامیہ کی جانب سے خطرناک، تکلیف دہ اور جذباتی مواد پر مبنی ویڈیوز پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔یوٹیوب کی انتظامیہ نے پرینک کے نام پر اسے ویڈیوز اپلوڈ کرنے پر پابندی لگادی تھی، جو کسی بھی طرح صارفین کے جذبات کو مجروح کرتی ہو۔

موضوعات:



کالم



زلزلے کیوں آتے ہیں


جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…