اتوار‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2024 

انٹرنیٹ پر کمائی کے آسان طریقے

datetime 8  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اگر آپ بھی انٹرنیٹ کو اضافی آمدنی کے ذریعہ کی شکل میں دیکھ رہے ہیں تو پھر گمراہ کن اشتہارات کے پیچھے پڑنے کی ضرورت نہیں ہے‘ غلط طریقے اختیار کئے بنا اور کوئی خطرہ مول لئے بغیر بھی انٹرنیٹ سے اضافی آمدنی حاصل کی جا سکتی ہے‘ اگر آپ کے پاس کوئی ہنر ہے یا آپ اپنا وقت اور محنت کی قربانی دینے کو تیار ہیں تو انٹرنیٹ کی دنیا میں کہیں نہ کہیں آپ کی خدمات اور خصوصیات کے قدردان ضرور مل جائیں گے۔

اس ترقی یافتہ زمانے میں ہر وہ شخص جو انٹرنیٹ کا استعمال کرنا جانتا ہے اس کے دل میں یہ خیال ضرور پیدا ہوتاہے کہ اس عظیم عالمی نیٹ ورک کا استعمال حصول دولت کے لئے کیسے کیا جائے۔ شاید ہی کوئی شخص ایسا مل جائے جو تھوڑی اضافی دولت کا خواہش مند نہ ہو۔ اخبارات میں ایسے اشتہارات کی بھرمار ہوتی ہے جن میں لوگوں کو بنا کچھ کئے انٹرنیٹ کے ذریعے دولت کمانے کے لئے مدعو کیا جاتاہے۔ اس طرح کے اکثر اشتہار دہندگان کا مقصد عام آدمی کی دولت کے لالچ سے غلط فائدہ اٹھانا ہوتاہے۔ ایسے اشتہار دہندگان یا تو اپنی فیس وصول کر کے راہ فرار اختیار کر لیتے ہیں یا پھر آپ سے ایسے کام کروانا چاہیں گے جوناجائز اور غیر اخلاقی ہیں۔اگر آپ بھی انٹرنیٹ کو اضافی آمدنی کے ذریعہ کی شکل میں دیکھ رہے ہیں تو پھر ایسے گمراہ کن اشتہارات کے پیچھے پڑنے کی ضرورت نہیں ہے۔ غلط طریقے اختیار کئے بنا اور کوئی خطرہ مول لئے بغیر بھی انٹرنیٹ سے اضافی آمدنی حاصل کی جا سکتی ہے۔ لیکن بن کچھ کئے آمدنی کے حصول کی بات دل سے نکال دیجئے۔ اگر آپ کے پاس کوئی ہنر ہے یا آپ اپنا وقت اور محنت کی قربانی دینے کو تیار ہیں تو انٹرنیٹ کی دنیا میں کہیں نہ کہیں آپ کی خدمات اور خصوصیات کے قدردان ضرور مل جائیں گے۔ آخر کار انٹرنیٹ سے وابستہ افراد کو بھی ہم جیسے لوگوں کی ضرورت ہے۔ اگر کسی جاپانی شہری کی کوئی ضرورت کوئی پاکستانی شخص نسبتاً کم داموں میں انٹرنیٹ کے ذریعے پورا کر سکتا ہے تو بھلا اسے کیا اعتراض ہو سکتاہے۔ یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ انٹرنیٹ سے پورے قانونی ڈھنگ سے اضافی دولت کمائی جا سکتی ہے بشرطیکہ آپ کے پاس کوئی اعلیٰ پیداوار خدمات صلاحیت یا خصوصیات موجود ہوں۔ انٹرنیٹ مارکیٹنگ کی شناسائی سے آپ کے کاموں میں مزید تیزی پیدا ہوگی۔

فری لانسنگ:
فری لانسنگ کا مفہوم ہے کسی شخص یا کمپنی سے رسمی طورپر جڑے بغیر اس کا کام پورا کرنا۔ جو لوگ پہلے سے ہی کہیں کام میں لگے ہوتے ہیں وہ اپنے خالی اوقات میں ایسے امور انجام دیتے ہیں۔ کچھ ایسے بھی لوگ موجود ہیں جنہوں نے فری لانسنگ کو ہی اپنی معاش کا ذریعہ بنایاہے۔ انٹرنیٹ پر ویب ڈیزائننگ سے لے کر اشتہار نویسی ٹیلی ویژن پروگراموں کی سکرپٹ رائٹنگ سیلز اور مارکیٹنگ سرمایہ کاری قانونی صلاح کاروں کی خدمات انجینئرنگ اور مینوفیکچرنگ تک کے فری لانس پروجیکٹ موجودہیں۔
عموماً ایسے کام پروجیکٹ کی بنیاد پر ملتے ہیں اور ہرپروجیکٹ کے لئے مخصوص رقم دی جاتی ہے ایسے

پروجیکٹس میں جہاں کمپنیوں کو اچھی شرح پر اورجلدی کام پورا کروانے میں آسانی ہوتی ہے وہیں فری لانسر کو اپنا موجودہ کام چھوڑے بناء خالی اوقات میں کچھ اضافی دولت کمانے کا موقع ملتا ہے اور نئے کام کا تجربہ بھی۔ فری لانسنگ سے دلچسپی رکھنے والوں کے لئے کئی سائٹس موجود ہیں جن پر رجسٹریشن کروا کے اپنا کام شروع کرسکتے ہیں۔ زیادہ تر فری لانسنگ سائٹس پر نیلام میں بولی کی بنیاد پر پروجیکٹ دیے جاتے ہیں یعنی آپ کی فیس جتنی کم ہوگی کام ملنے کی امید اتنی ہی زیادہ ہوگی۔ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ کام کی خوبی متعلقہ شخص کی سینیارٹی پہچان اور دوسرے گاہکوں کے تجربات کو بھی ملحوظ رکھا جاتا ہے۔ آپ کو ملنے والے کام کے بدلے ویب سائٹ کی طر ف سے تھوڑی سی فیس جاتی ہے۔ کچھ ویب سائٹس کی رکنیت حاصل کرنے کے لئے بھی فیس لی جاتی ہے۔ فری لانسرز کے لئے کچھ سائٹس حسب ذیل ہیں

www.elance.com
www.freelancer.com
www.freelancer.pk
www.rent-acoder.com
www.logoworks.com
ترجمہ ادارت پروف ریڈنگ:
کئی ویب سائٹس ایسی بھی ہیں جو ضرورت مند کمپنیوں اور مترجمین و مدیران کے لئے کام کررہی ہیں۔ اس کی وجہ سے چھوٹے چھوٹے شہروں میں رہنے والے ماہر مترجمین ملک وبیرون ملک سے ایسے ٹرانسلیشن پروجیکٹ حاصل کرنے لگے ہیں جو انٹرنیٹ کی عدم دستیابی کی صورت میں انہیں مل ہی نہیں سکتے تھے اگر آپ بھی کسی دو زبانوں پر عبور رکھتے ہیں تو آپ بھی اضافی آمدنی کے لئے اس متبادل کواختیار کر سکتے ہیں۔ عالمگیریت کی وجہ سے ایک زبان سے دوسری زبان میں ترجمہ کئے جانے والے دستاویزات کی تعداد اور ضرورت بڑھتی جا رہی ہے اور یہ سلسلہ لمبی مدت تک چلنے والا ہے۔

ان ویب سائٹس پر مترجمین کو عموماً کام کی خوبی کی بنیاد پر فی لفظ کے حساب سے محنتانہ دیا جاتا ہے۔ کئی بارگاہک کسی خاص فارمیٹ میں ترجمہ مانگتا ہے اس لئے مختلف سافٹ ویئر فارمیٹس کی جانکاری رکھنے والے مترجمین دوسرو ں سے بہتر آمدنی حاصل کر سکتے ہیں۔انٹرنیٹ کے ذریعے ترجمہ کے مواقع فراہم کرانے والی کچھ اہم ویب سائٹس حسب ذیل ہیں:
www.proz.com
www.translatorscafe.com
www.trally.com
www.traduguide.com
www.langjobs.com
www.transquotation.com
www.elance.com
www.freelancer.com
آن لائن ٹیوشن:

مغربی ممالک میں اکثروالدین کے پاس اپنے بچوں کا ہوم ورک پورا کروانے کا وقت بھی نہیں ہوتا۔ نیز اچھا اور سستا ٹیوٹر تلاش لینا معمولی کام نہیں۔ ایسے ماں باپ کے لئے انٹرنیٹ ایک اچھا معاون بن کر سامنے آیا ہے۔ وہ اس کی مدد سے اپنے بچوں کہ غیر ملکی اساتذہ سے نسبتاً کم شرح پر آن لائن ٹیوشن کروا لیتے ہیں۔ جس سے دونوں ہی فریق کو فائدہ پہنچتا ہے۔ انگریزی حساب اور سائٹس کے اچھے پاکستانی اساتذہ کی موجودگی آن لائن ٹیوشن کے شعبے میں پہلے سے ہی ہے۔ اگر آپ بھی معلوم ہیں یا کسی مضمون میں اچھی دسترس حاصل ہے تو گھر بیٹھے ہی ملک و بیرون ملک کے طلبہ کو ٹیوشن دے سکتے ہیں۔

اگر آپ کو ایک سے زیادہ غیر ملکی طلبہ مل جاتے ہیں تو آپ کی آمدنی سابقہ نوکری سے بھی بہتر ہو سکتی ہے۔مختلف ویب سائٹس پر آن لائن ٹیوشن کے لئے انٹرنیٹ پر مبنی جدید تکنیک کو استعمال کیا جاتا ہے جس کے لئے پہلے اساتذہ کہ تربیت دی جاتی ہے۔ خاص مضمون کے ٹیوشن کے علاوہ طلبہ کو پروجیکٹ مکمل کرنے میں مدد کرنے اور مختلف مقابلہ جاتی امتحانات کی کوچنگ جیسے مواقع بھی موجود ہیں۔ اس کے لئے ٹیوٹر کو فی گھنٹہ پانچ ڈالر سے لے کر بیس پچیس ڈالر تک مل جاتے ہیں۔ اپنے گھر کی چار دیواری سے باہر نکلے بغیر محض ایک گھنٹہ کام کر کے اتنا کما لینے میں کیا برائی ہے ؟ آن لائن ٹیوشن سے متعلق کچھ ویب سائٹس درج ذیل ہیں:
www.2tion.com
www.tutorvista.com
www.tutorvista.co.in
www.transtutors.com
www.onlinetuition.co.in
www.buddyschool.com
www.hometutorsnetwork.com
فوٹو گرافی:

اگر آپ کے اندر فوٹو گرافی کی صلاحیت موجود ہے تو ویب سائٹ نمائش بروشر اخبارات و مجلات وغیرہ کے لئے تصاویر کی طلب ہمیشہ ہی رہتی ہے۔ انٹرنیٹ پر کچھ اسٹاک فوٹوگرافی ویب ٹائٹس موجود ہیں جو عمدہ معیار کے لاکھوں فوٹوگراف اور گرافکس کا مجموعہ تیار رکھتی ہیں۔ نشریاتی ادارے اور ویب سائٹ تیار کرنے والے ان سے اپنی پسند کے فوٹو گراف یا تصویر خرید سکتے ہیں لیکن کئی مواقع پر ان ویب سائٹس کے پاس ضرورت کے مطابق فراہم کرانے کے لئے تصاویر نہیں ہوتیں۔

کسی چھوٹے گاؤں کسی خاص واقعہ کسی بھلا دیے گئے آدمی وغیرہ کی تصویر بھی کئی بار موجود نہیں رہتی ہیں۔ اگر آپ کے پاس کئی فوٹوگراف ہیں تو آپ انہیں سٹاک فوٹوگراف سائٹس کو بیچ سکتے ہیں۔ ویب سائٹس کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر دنیا میں بہت عام چیزوں مثلاً چمچہ کٹوری دروازہ چراغ  قلم سیاہی کمپیوٹر بادل ٗ پیڑچھت کھیل وغیرہ کی تصاویر کا بھی دنیا میں بہت مطالبہ ہے۔ آپ اپنے ارد گرد کی چیزوں کی عمدہ معیار کی تصاویر کھینچ کر انہیں بھی ان ویب سائٹس کو بھیج سکتے ہیں ۔ امریکی نیوی انسٹی ٹیوٹ جیسے کچھ سرکاری ادارے اور آؤٹ ٹریولر جیسے سیاحت سے متعلق ویب سائٹس پر بھی ایسے فوٹوگرافروں کی مانگ مستقل طورپر بڑھتی جا رہی ہے۔ اگر آپ چاہیں تو اپنی نجی ویب سائٹس بنا کر بھی اچھے فوٹوگرافس کا پورٹ فولیو تیار کر سکتے ہیں۔ لیکن ان ویب سائٹس کو فوٹوگراف دیتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ کے فوٹوگرافس میں کسی کے ٹریڈ مارک کاپی رائٹ یا قانون کی خلاف ورزی نہ ہو رہی ہو۔ فوٹوگراف خریدنے والی کچھ ویب سائٹس کے نام یہ ہیں:

www.fotolia.com
www.istockphoto.com
www.shutterstock.com
www.dreamstime.com
www.usphotostock.com
www.webshots.com

یوں تھوڑے بہت تجربے سے بھی آمدن کا نیا ذریعہ کھل جاتا ہے۔ آن لائن اور کمپیوٹر کاروبار 1۔ آن لائن ٹیوشن… اگر آپ کسی مضمون کے ماہر ہیں تو طلبہ و طالبات کو آن لائن تعلیم دیجیے اور مقررہ فیس وصول کیجیے۔ 2۔ای بے (E-bay ) پہ خریدوفروخت کیجیے… نیٹ پر ای بے اشیا خرید و فروخت کرنے کی سب سے بڑی سائٹ ہے۔ وہاں آپ مختلف اشیاء خریدنے بیچنے کا بزنس شروع کر سکتے ہیں۔ 3۔ای بکس لکھیے… اگر آپ اچھے لکھاری ہیں تو ای بکس لکھ کر انھیں آن لائن فروخت کریں۔

4۔ڈومین تاجر بنیں۔۔۔ سوچ بچار کے بعد ایسے ناموں والے ڈومین خریدئیے جنھیں آپ بعدازاں اچھی قیمت میں بیچ سکیں۔ 5۔مارکیٹنگ کیجیے… آپ آن لائن افراد یا کمپنیوں کی مصنوعات فروخت کیجیے اور کمیشن پائیے۔ 6۔بلاگر بنیں… اگر آپ اچھا لکھ سکتے ہیں تو بلاگر بن جائیے۔ کئی ویب سائٹس آپ کی تخلیقات خرید سکتی ہیں۔ 7۔آ ن لائن مارکیٹنگ… اگر آپ یہ تجربہ رکھتے ہیں کہ آن لائن مارکیٹنگ کیونکر کی جاتی ہے‘ تو کمپنیوں کی اشیا کمیشن پر فروخت کیجیے۔ 8۔ورچوئل اسسٹنٹ بنیے… کئی آن لائن کمپنیوں کو ایسے افراد درکار ہوتے ہیں جو گاہکوں کو ڈیل کر سکیں۔ لہٰذا انھیں بعوض تنخواہ اپنی خدمات پیش کریں۔ 9۔کاروباری ویب سائٹ بنائیے… اس ویب سائٹ پر افراد یا کمپنیوں کی اشیا فروخت کیجیے اور کمیشن پائیے۔

10۔ڈیٹا انٹری کیجیے… کمپنیوں کا ڈیٹا انٹر کیجیے اور اپنی خدمات کا معاوضہ لیجیے۔ 11۔ای بک شاپ… اپنی ویب سائٹ کھولیے اور اس پر دنیا بھر کے ناشران کی کتابیں کمیشن پر فروخت کیجیے۔ 12۔ ویب ڈویلپر بنیں… کمپنیوں کی ویب سائٹ بنانے میں اُن کو مدد دیجیے مشاورتی کاروبار 13۔سیلز کسنلٹنٹ بنیں… اگر آپ کو سیلز کا تجربہ ہے تو کمپنیوں کو بعوض مشاہرہ اپنی تجاویز دیجیے تاکہ وہ اپنی مصنوعات کی فروخت بڑھا سکیں۔ 14۔ایچ آر مشیر بنیں… اگر آپ ایچ آر کے ماہر ہیں تو انسانی وسائل (ہیومن ریسورس) کے سلسلے میں کمپنیوں کو مشورے دیجیے – See

 

ایچ آر سروسز:

کچھ کمپنیاں ان ملازمین کو حوصلہ افزائی کی رقم دیتی ہیں جو ان کی ضرورت کے مطابق نئے ملازمین کی بھرتی میں مدد کرتے ہیں۔ کچھ کمپنیاں اسی طرح کی حوصلہ افزائی کی رقم ان عام انٹرنیٹ سرفرز کو بھی دیتی ہیں جو انہیں اچھے امیدوار کی تلاش میں مدد کرتے ہیں۔ یہ رقم پچاس سے لے کر ایک ہزار ڈالر تک ہو سکتی ہے بشرطیکہ ان کے ذریعے بتلائے گئے امیدوار کا انتخاب ہو جائے ۔ مزے کی بات یہ ہے کہ پورے مہینے میں ایسے کسی ایک شخص کو بھی روزگار دہندہ کے ذریعے منتخب کروانے میں کامیاب رہتے ہیں تو اضافی آمدنی کا آپ کا مقصد پورا ہو جاتاہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ نوکریوں کی ویب سائٹس سے لے کر مختلف فورم ٗ سماجی نیٹ ورکنگ سائٹ اور حلقہ احباب کے بیچ اچھے ملازمین کی تلاش کی جائے۔ اس نوعیت کے کام میں وہ لوگ زیادہ کامیاب ہوتے ہیں جو روزگار دہندگان اور امیدوار دونوں کے ساتھ اچھا تال میل بنا کر رکھتے ہیں۔
اس شعبے سے متعلق کچھ مفید ویب سائٹس حسب ذیل ہیں:

www.referearns.com
www.zyoin.com
www.whodoyouknowfordough.com
www.bohire.com
www.wisestepp.com
www.hoojano.com
www.hiremagic.com
جی جناب! کہیے اب کیا پروگرام ہے‘کچھ ڈالرز کمانے کا موڈ ہے تو فوراً اپنا کمپیوٹر آن کریں اور قسمت آزمائیں۔۔۔اللہ آپ کا اور ہمارا حامی و ناصر ہو‘آمین۔



کالم



حرام خوری کی سزا


تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…

چوم چوم کر

سمون بائلز (Simone Biles) امریکی ریاست اوہائیو کے شہر…

نیویارک کے چند مشاہدے

نیویارک میں چند حیران کن مشاہدے ہوئے‘ پہلا مشاہدہ…

نیویارک میں ہڈ حرامی

برٹرینڈ رسل ہماری نسل کا استاد تھا‘ ہم لوگوں…