جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

انسٹاگرام : تکنیکی غلطی کی وجہ سے نیا فیچر سامنے آگیا

datetime 28  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلی فورنیا( مانیٹرنگ ڈیسک)  سماجی رابطے اور فوٹو شیئرنگ کی ویب سائٹ انسٹاگرام کے تکنیکی ماہرین سے غلطی سرزد ہوئی جس کے نتیجے میں ایک نیا فیچر متعارف ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق فیس بک کی زیرملکیت فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام صارفین کو متاثر کرنے کے لیے نت نئے فیچرز متعارف کراتی ہے۔

تاکہ انٹرنیٹ کی دنیا میں راج کو برقرار رکھ سکے۔ انسٹاگرام نے گزشتہ تین ماہ کے دوران اپنے پلیٹ فارم کو بہتر بنانے اور صارفین کو صحت مند تفریح فراہم کرنے کےلیے مختلف اقدامات کیے اور فیچرز متعارف بھی کروائے۔ انسٹاگرام کے مطابق تکنیکی ماہرین کی غلطی کے باعث ایپ میں ایک بگ آیا جس کے نتیجے میں صارفین کو مشکلات پیش آئیں تاہم 18 گھنٹے کی انتھک محنت کے بعد اس غلطی کو درست کردیاگیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے صارفین کو پہلے تصاویر یا ویڈیو دیکھنے کے لیے اسکرول کرنا ہوتا تھا تاہم بگ کے بعد انہیں نیچے جانے نہیں بلکہ تصویر اسکرین سے دوسری طرف کرنا پڑ رہا تھا۔ جمعرات کے روز ہونے والی غلطی کے بعد نیوز فیڈ میں غلطی ہوئی، جس پر صارفین نے انسٹاگرام کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا اور فوری طور پر اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ ٹیکنالوجی کے ماہرین کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر انسٹاگرام مستقبل میں اپنے نیوز فیڈ کو اس طرح تبدیل کرنا چاہتا ہو مگر صارفین کے شدید ردعمل کے بعد اب کمپنی ایسا تجربہ دوبارہ نہیں کرے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…