جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

فیس بک صارفین کو سالوں پرانے پیغامات دوبارہ موصول ہونے کی شکایت

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

سان فرانسسکو (مانیٹرنگ ڈیسک)  سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ فیچر اپ ڈیٹ کے دوران سسٹم میں ایک خرابی پیدا ہوگئی جس کے بعد صارفین کو پرانے ان باکس پیغامات دوبارہ موصول ہونے شروع ہوگئے تھے۔

البتہ اب اس مسئلے کو حل کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیس بک کے صارفین نے شکایت کی کہ انہیں ان باکس پر سالوں پرانے میسج دوبارہ موصول ہونے شروع ہوگئے جو Unread کے طور پر ظاہر ہو رہے ہیں۔ فیس بک کے ترجمان نے تصدیق کی کہ ’کچھ صارفین کو پرانے پیغامات ملنے شروع ہوئے جس سے ہم پوری طرح آگاہ ہیں اور مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں‘۔ انہوں نے صارفین سے نئی مشکل پیش آنے پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ’میسنجر کے نئے فیچر کی آزمائش کے دوران ایک غلط کوڈ ڈالنے کی وجہ سے یہ مسئلہ پیش آیا‘۔ اُن کا کہنا تھا کہ دراصل یہ مسئلہ الگورتھم کی وجہ سے پیش آیا جس میں خوشی یا غم کی پوسٹوں میں فرق کرنے کا طریقہ درج نہیں تھا۔ دوسری جانب فیس بک کی جانب سے جاری ہونے والے تازہ اعلامیے کے مطابق کمپنی نے سافٹ ویئر کی اپ ڈیٹ کے دوران پیش آنے والے مسئلے پر قابو پالیا۔ فیس بک کے ترجمان نے پرانے پیغامات موصول ہونے والے صارفین سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہم اس مشکل گھڑی میں آپ سے معافی کے طلب گار ہیں، آئندہ ہماری کوشش ہوگی کہ اس قسم کی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے’۔ ٹیکنالوجی کی مشہور ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے ایک امریکی شہری کا کہنا تھا کہ اُسے تین سال پہلے مرنے والے ایک دوست کا پرانا پیغام موصول ہوا جس میں اُس نے پوچھا خیریت دریافت کی تھی۔ صارف کا کہنا ہے کہ وہ اس پیغام کو دیکھ کر پریشان ہوگیا تھا آخر ان باکس پر پیغام کس طرح اور کیوں آیا؟۔ نوجوان صارف کا کہنا تھا کہ ’جب میں نے رابرٹ (دوست) کے اہل خانہ سے فون کر کے اکاؤنٹ استعمال کرنے کا پوچھا تو انہوں نے صارف انکار کردیا پھر میں نے اپنے والدین کو اس صورتحال سے آگاہ کیا تو وہ بھی خوف زدہ ہوگئے تھے‘۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…