بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

فیس بک صارفین کا وقت ’’ضائع‘‘ ہونے سے بچانے کی خواہشمند

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے صارفین لگتا ہے کہ اس پر اتنا زیادہ وقت گزارنے لگے ہیں کہ اب وہ چاہتی ہے کہ لوگ کچھ دیر کے لیے تو اس سوشل میڈیا کی جان چھوڑ دیں۔ جی ہاں سننے میں تو حیران کن لگے گا مگر فیس بک اب اپنے صارفین کو اس ورچوئل دنیا سے نکل کر حقیقی دنیا میں وقت گزارنے کی ترغیب دینا چاہتی ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ

اس نے ایک نیا فیچرمتعارف کرادیا ہے جو لوگوں کو یہ احساس کرنے میں مدد دے گا کہ انہوں نے کتنا وقت فیس بک استعمال کرنے میں ضائع کردیا۔ فیس بک کی جانب سے اس فیچر کو رواں سال اگست میں متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا تھا تاکہ صارفین کو آگاہ کیا جاسکے کہ وہ اس سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کتنا وقت ضائع کرتے ہیں۔ یہ فیچر انسٹاگرام میں تو پہلے ہی متعارف ہوچکا ہے اور اب فیس بک نے بھی اسے صارفین تک پہنچانا شروع کردیا ہے۔ اس فیچر کو یور ٹائم آن فیس بک کا نام دیا گیا ہے جو کہ کمپنی کے مطابق اس سوشل میڈیا نیٹ ورک کے صارفین کو اس سروس کے بامقصد استعمال میں مدد دے گا۔ ویسے یہ واضح رہے کہ وقت ضائع کرنے کا بتانے والا یہ فیچر ضروری نہیں کہ فیس بک کے استعمال کا دورانیہ کم کرسکے کیونکہ ایسا تو صارف خود ہی کرسکتا ہے۔ یہ فیچر سیٹنگز اینڈ پرائیویسی مینیو میں تلاش کیا جاسکتا ہے (اگر آپ تک پہنچ گیا ہو تو) جس میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اوسطاً آپ فیس بک پر روزانہ کتنے منٹ تک آن لائن رہتے ہیں اور گزشتہ ہفتے ہر روز کتنا وقت اس پر گزارا۔ اسی طرح اس فیچر کے ذریعے روزانہ کے وقت کی حد بھی مقرر کرسکتے ہیں اور ریمائنڈر بھی لگاسکتے ہیں جو بتائے گا کہ مقررہ حد آچکی ہے اب فیس بک کا استعمال ترک کردیں۔ اسی فیچر کے مینج یور ٹائم ٹیب آپشن میں آپ نوٹیفیکیشنز کی ترجیح، نیوز فیڈ کے مواد اور فرینڈز ریکوئسٹس کو بھی ایڈٹ کرسکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…