بدھ‬‮ ، 29 اکتوبر‬‮ 2025 

فیس بک صارفین کے پانچ کروڑ اکاؤنٹس پر سائبر حملہ،پولیس کو مطلع کردیاگیا

datetime 29  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)سماجی رابطے کی سائٹ فیس بک نے کہاہے کہ ہیکرز نے اس کے ایک فیس وویو ایز کا استعمال کرتے ہوئے پانچ کروڑ فیس بک اکاؤنٹس پر حملہ کیا۔اس حملے کے بعد انہیں ان تمام فیس بک اکاؤنٹس کا کنٹرول حاصل ہوگیا۔ یہ حملہ چاروز قبل کو کیا گیا اور اس نے پولیس کو اس بارے میں مطلع کر دیا ہے۔اس حملے سے متاثر ہونے والے افراد کو گزشتہ روزدوبارہ لاگ اِن کرنا پڑا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فیس بک کے شعبے پراڈکٹ مینجمنٹ کے نائب صدر گائے روزن کا کہنا تھا یہ خامی ٹھیک کر دی گئی ہے۔ اور تمام متاثرہ اکاؤنٹس کو دوبارہ سیٹ کر دیا گیا ہے۔ جبکہ احتیاطی تدبیر کے طور پر چار کروڑ مزید اکاؤنٹس کو بھی ری سیٹ کیا گیا۔کمپنی یہ نہیں بتائے گی کہ یہ پانچ کروڑ صارفین دنیا کے کس حصے کے ہیں تاہم انھوں نے یورپی صارفین سے متعلق آئرلینڈ میں فیس بک کی یورپیئین ڈیٹا نگرانوں کو اس کی اطلاع کر دی ۔گائے روزن کا کہنا تھا کہ چونکہ ہم نے ابھی اس کی تحقیقات شروع کی ہیں اور ابھی یہ علم نہیں کہ صارفین کے اکاؤنٹس کا غلط استعمال ہوا یا ان کی معلومات تک رسائی حاصل ہوئی۔ ہم یہ بھی نہںی جانتے کہ اس حملے کے پیچھے کون ہے اور اس کا تعلق کہاں سے ہے۔فیس بک کا ویو ایز کا فنکشن ایک پرائیویسی فیچر ہے جس میں لوگ یہ دیکھ سکتے ہیں ان کی ان اپنی پروفائل دیگ صارفین کو کیسے نظر آتی ہے۔ اس میں یہ پتا چلتا ہے کہ ان کے دوست اور دوستوں کے دوستیا دیگر عوام ان کی پروفائل میں کیا کیا سیکھ سکتے ہی۔حملہ آوروں نے اس فیچر میں کئی وائرس پائے جن کی مدد سے وہ فیس بک کے ٹوکن چرانے میں کامیاب ہوگئے اور پھر انہیں دوسروں کے فیس بک اکاؤنٹس تک رسائی مل گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…