اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ نے اپنے نئے فلیگ شپ فون گلیکسی نوٹ 9 کے فیچرز اور ڈیزائن پر تو روشنی نہیں دالی مگر یہ ضرور واضح کردیا ہے کہ اس بار ڈیجیٹل ایس پین پر بہت زیادہ توجہ دی گئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جب گلیکسی نوٹ 9 کو 9 اگست کو متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا تو دعوت ناموں پر ایس پین ہی چھایا نظر آیا۔ سام سنگ گلیکسی نوٹ 9 کی تاریخ رونمائی سامنے آگئی۔
مگر اب کسی حد تک واضح ہوگیا ہے کہ سام سنگ اس بار اپنے اسٹائلوس کی تشہیر زیادہ کیوں کررہی ہے۔ امریکا میں جمع کرائے ایک پیٹنٹ کے مطابق گلیکسی نوٹ 9 کا ایس پین اس بار دیگر فیچرز کے ساتھ بلیوٹوتھ سے بھی لیس ہوگا، یعنی دور بیٹھے بھی کام کرسکے گا۔ پیٹنٹ سے یہ تو واضح نہیں کہ دور بیٹھ کر ایس پین سے کیا کام لیا جاسکے گا مگر مختلف لیکس کے مطابق یہ اسٹائلوس سے میوزک پلے بیک اور ٹائمر کو کنٹرول کرنا ممکن ہوگا۔ اسی طرح تصاویر لینے کا آپشن بھی ایک ممکنہ فیچر ہے۔ اب تک نوٹ سیریز کے فونز میں اسٹائلوس کو لکھنے، خاکے بنانے یا مینیو میں نیوی گیشن کے لیے ہی استعمال کیا جاسکتا تھا۔ سام سنگ گلیکسی نوٹ 9 پہلے سے بہتر کیسے ہوگا؟ تاہم بلیوٹوتھ سپورٹ کی بدولت یہ ریموٹ کنٹرول جیسی ڈیوائس ثابت ہوگا۔ سام سنگ کا یہ نیا فلیگ شپ فون اسنیپ ڈراگون 845 یا کمپنی کے اپنے ایکسینوس پراسیسر سے لیس ہوگا جبکہ ڈیجیٹل اسٹنٹ بیکسبی کا اپ ڈیٹ ورژن بھی اس کا حصہ ہوسکتا ہے۔ یہ سام سنگ کا پہلا فون ہوگا جس میں 512 جی بی اسٹوریج، 8 جی بی ریم اور اب تک سب سے بڑا ڈسپلے دیئے جانے کا امکان ہے۔ اور ان تمام فیچرز کی بدولت یہ جنوبی کورین کمپنی کا سب سے مہنگا فون بھی ثابت ہوسکتا ہے جو کہ 9 اگست کو متعارف کرایا جائے گا۔