اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فیس بک اور انسٹا گرام پر ” DONOTDISTURB“ فیچر کی آزمائش

datetime 5  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلیفورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک) سماجی رابطوں کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک صارفین کی پریشانی دور کر نے کیلئے ” DoNotDisturb“ کا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا، تاہم یہ فیچر فیس بک کی فوٹو شیئرنگ سائٹ انسٹا گرام پر بھی دستیاب ہوگا۔ رپورٹس کے مطابق اس آپشن کی بدولت ایپس پر 30 منٹ، ایک گھنٹے، دو گھنٹے، آٹھ گھنٹے، ایک دن اور خود اپنی مرضی سے نوٹیفیکیشن اوردیکھی جانے والی پوسٹوں کو بند کیا جاسکتا ہے۔ پھر یہ آپشن ازخود یا آپ خود ہی ختم کرسکتے ہیں۔یہ دونوں فیچرزبعض اکاونٹس پر دیکھے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ نوٹفکیشن کےلیے آواز اور تھرتھراہٹ کے

آپشنز بھی بند اور کھولے جاسکیں گے۔ اس فیچر کے ذریعے ایک جانب تو فیس بک اور انسٹا گرام سے وقتی طورپردوررہا جاسکتا ہے اوراس کا دوسرا مقصد یہ ہے کہ لوگوں کو فیس بک اورانسٹا گرام اکاو¿نٹ ختم یا بند کرنے سے روکا جائے تاہم انسٹاگرام اورفیس بک کے ترجمانوں نے اس آپشن پر لب کشائی نہیں کی۔اس سے قبل انسٹا گرام نے ’یو آر آل کوٹ اپ‘ نامی ایک فیچر بھی پیش کیا ہے جو آپ کو پہلے سے ہی دیکھی جانے والی پوسٹس پر اضافی اسکرولنگ سے روکتا ہے۔ انسٹا گرام کا یہ فیچر ایپ پر گزارے آپ کے وقت کا حساب بھی رکھتا ہے جسے ایک دن یا ایک ہفتے کے لیے بھی معلوم کیا جاسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…