بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

سام سنگ کا ایک اور مڈرینج فون فروخت کے لیے پیش

datetime 4  جولائی  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ نے اپنا ایک نیا اسمارٹ فون گلیکسی آن 6 متعارف کرا دیا ہے۔ انفٹنی ڈسپلے اور چیٹ اوور ویڈیو فیچر کے ساتھ یہ فون سب سے پہلے بھارت میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔ یہ فون 5.6 انچ کے ایس 8 یا 9 جیسے انفٹنی ایچ ڈی پلس ڈسپلے کے ساتھ ہے جس میں 15:5:9 اسکرین اسپیکٹ ریشو دیا گیا ہے۔

سام سنگ کا ایسا اسمارٹ فون پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آیافون میں کمپنی کا اپنا ایکسینوس 7870 پراسیسر دیا گیا ہے جس کے ساتھ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج ہے، جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 256 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ فون کے بیک پر 13 میگا پکسل جبکہ فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرہ دیا گیا ہے اور دونوں میں ایف 1.9 آپرچر موجود ہے، جس کے بارے مین کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ کم روشنی میں بہترین کارکردگی دکھاتا ہے۔ 3000 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ اس میں ایک نیا فیچر چیٹ اوور ویڈیو بھی دیا گیا ہے جو پہلے گلیکسی جے 6 اور اے سکس سیریز میں نظر آتا تھا۔ سام سنگ گلیکسی نوٹ 9 کی قیمت کیا ہوگی؟ اس فیچر کی بدولت صارف ویڈیوز کو دیکھتے ہوئے بھی دوستوں سے ویڈیو چیٹ کرسکتا ہے، جس کے لیے کمپنی نے مائی گلیکسی ویڈیو ایپ دی ہے۔ اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ یہ فون بھارت میں 5 جولائی سے 14 ہزار 990 بھارتی روپے (26 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں صارفین کو بلیک اور بلیو رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…