پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

دنیا کا پہلا 9 کیمروں والا اسمارٹ فون

datetime 4  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) لگ بھگ 2 سال پہلے لائٹ نامی کمپنی نے 16 لینس پر مشتمل کیمرہ متعارف کرایا تھا اور اب وہ اپنی اس ٹیکنالوجی کو اسمارٹ فون کا حصہ بنانے والی ہے۔ جی ہاں یہ کمپنی اپنا پہلا اسمارٹ فون رواں سال کسی وقت متعارف کرائے گی اور اہم بات یہ ہے کہ اس کے بیک پر 5 سے 9 کیمرہ لینس دیئے جائیں گے جو کہ 64 میگا پکسل تصویر کھیچنے کی صلاحیت رکھتے ہوں گے۔ یہ اسمارٹ فون انتہائی کم روشنی میں بھی زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔

جبکہ کسی بھی تصویر کے ایفیکٹس دنگ کردینے والے ہوں گے۔ اس اسمارٹ فون میں کیمرہ سیٹ اپ دیگر تمام اسمارٹ فونز سے ہٹ کر ہوگا جو کہ گول دائرے کی شکل میں ممکنہ طور پر ہوگا، جیسا آپ نیچے دیکھ بھی سکتے ہیں۔ فی الحال اس اسمارٹ فون کی مزید تفصیلات تو سامنے نہیں آئیں مگر اس کمپنی کے ایل 16 کیمرہ اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتا ہے جس کے فیچرز سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ نیا فون کس طرح کم روشنی میں کام کرے گا۔ ایل 16 روشنی کی معلومات 16 مختلف لینسز اور سنسرز کے ذریعے اکھٹا کرکے انہیں ایل الگورتھم کی شکل دے کر ایک ہائی ریزولوشن تصویر بنانے میں مدد دیتا ہے۔ ایل 16 کی ٹیکنالوجی کو ہی اس کمپنی نے پہلے اسمارٹ فون میں بھی استعمال کیے جانے کا امکان ہے جو کہ کسی بھی اناڑی شخص کو پروفیشنل فوٹوگرافر کی ٹکر کی تصاویر مہنگے ڈیجیٹل کیمرے کے بغیر لینے میں مدد دے گا۔ یہ فون ممکنہ طور پر رواں سال کے آخر تک سامنے آئے گا، جس کی قیمت کا اندازہ تو نہیں، مگر ایل 16 کیمرہ ضرور 1950 ڈالرز میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…