بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

انسٹاگرام اب اسکائپ کو سخت ٹکر دینے کے لیے تیار

datetime 28  جون‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک کی زیرملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے واٹس ایپ سے پہلے ہی گروپ ویڈیو چیٹ کا فیچر متعارف کرادیا ہے، جو کہ اسے براہ راست اسکائپ، اسنیپ چیٹ اور دیگر اپلیکشنز کے مقابلے میں لے آیا ہے۔ اور سب سے خاص بات یہ ہے کہ گروپ چیٹ کے دوران بھی انسٹاگرام میں براﺅزنگ جاری رکھی جاسکتی ہے، جس کی وجہ ایپ میں پکچر ان پکچر موڈ موجودگی ہے۔

انسٹاگرام کی جانب سے منگل کو گروپ ویڈیو چیٹ متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا، جس میں بیک وقت 4 افراد ایک دوسرے سے بات کرسکیں گے۔ اس فیچر کا اعلان رواں سال مئی میں فیس بک کی سالانہ ایف 8 کانفرنس کے دوران کیا گیا تھا اور اب اسے آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔ واٹس ایپ اور انسٹاگرام میں گروپ ویڈیو کالنگ جلد متعارف ہوگی انسٹاگرام ڈائریکٹ کے ذریعے صارف اپنے دوستوں سے ویڈیو کال کے ذریعے بات کرسکے گا۔ فیڈ، اسٹوریز، میسجنگ، لائیو ویڈیو، آئی جی ٹی وی اور اب ویڈیو کالنگ کے ذریعے انسٹاگرام کو توقع ہے کہ اس کے ایک ارب صارفین کو اب کسی اور ایپ کی ضرورت نہیں ہوگی۔ انسٹاگرام نے بھی ایک ارب صارفین کا سنگ میل طے کرلیا خیال رہے کہ انسٹاگرام نے گزشتہ دنوں ایک ارب ماہانہ صارفین کے سنگ میل کے حصول کا اعلان کیا تھا۔ انسٹاگرام کی جانب سے مسلسل نئے فیچرز کو پیش کیا جارہا ہے، خصوصاً ایکسپلور پیج پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے، جہاں صارف مختلف النوع مواد کو دیکھ سکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ایکسپلور سیکشن کو اب نیا کیا جارہا ہے تاکہ صارفین کے لیے براؤز کرنا آسان ہو۔ اسی طرح انسٹاگرام کی جانب سے اسٹوریز کے لیے نئے کیمرہ ایفیکٹس بھی متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…