جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

دنیا کا پہلا 5 کیمروں والا اسمارٹ فون

datetime 28  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسمارٹ فون خریدنے کے لیے آپ کس فیچر کو ترجیح دیتے ہیں؟ اکثر افراد کا جواب یقیناً کیمرا ہوگا، کم از کم جنوبی کورین کمپنی ایل جی کو ایسا ہی لگتا ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ ایل جی بہت جلد دنیا کا پہلا 5 کیمروں والا اسمارٹ فون متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ جی ہاں اینڈرائیڈ پولیس کی ایک رپورٹ کے مطابق ایل جی کا جلد متعارف کرائے جانے والا فلیگ شپ فون وی 40 پانچ کیمروں سے لیس ہوسکتا ہے۔

ایل جی کا اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس نیا اسمارٹ فون کمپنی کو توقع ہے کہ 5 کیمرے دے کر وہ زیادہ صارفین کو اپنی جانب متوجہ کرسکے گی جو کہ گزشتہ سال کے وی 30 (اور اس کے اپ ڈیٹ ورژن وی 35) سے زیادہ متاثر نظر نہیں آئے، جن میں 3 کیمرے دیئے گئے تھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ وی 40 میں بیک پر 3 کیمرے دیئے جائیں گے، جیسے ہیواوے پی 20 پرو میں دیئے گئے ہیں، جو کہ ٹرپل رئیر کیمرا سیٹ اپ والا دنیا کا پہلا فون ہے۔ اسی طرح ایل جی کے نئے فون کے فرنٹ پر ڈوئل کیمرا سیٹ ایپ ہوگا جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ تھری ڈی فیس میپنگ اور ڈیوائس ان لاک کرنے مین مدد دے گا۔ ویسے تو ڈوئل فرنٹ کیمرا اور ٹرپل رئیر کیمرا کی افواہیں نئی نہیں، تاہم اگر ایل جی واقعی وی 40 میں ایسا کرتا ہے تو وہ کسی بھی اسمارٹ فون میں سب سے زیادہ کیمرے والا فون ثابت ہوگا۔ وی 30 جو کہ جی سکس سے ملتا جلتا تھا، کی طرح امکان ہے کہ وی 40 بھی جی 7 تھن کیون جیسا ہوگا، جس میں نوچ ڈسپلے اور کوالکوم اسنیپ ڈراگون 845 پراسیسر ہوگا۔ سام سنگ کی ٹکر پر ایل جی کا نیا فلیگ شپ فون جی 7 تھن کیو ایل جی نے گزشتہ سال کواڈ ڈی اے سی بھی اپنے فون میں دیا تھا جبکہ گوگل اسسٹنٹ کے لیے ایک بٹن مختص کیا تھا، جو کہ اس سال بھی متوقع ہے۔ یہ فون رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے آخر یا چوتھی سہ ماہی کے شروع میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…