کیلی فورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک)انسٹاگرام نے یوٹیوب کے مقابلے آئی جی ٹی وی لانچ کر دیا ہے۔آئی جی ٹی وی ایک نئی ایپلی کیشن ہے، جہاں صارفین ایک منٹ سے زیادہ دیر کی ویڈیوز اپ لوڈ کرسکتے ہیں۔ انسٹاگرام کے سی ای او کیون سسٹروم نے ایک تقریب میں یہ ایپلی کیشن متعارف کرائی۔
اس ایپ میں صارفین ایک گھنٹے تک کی ویڈیوز اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔ اس ایپ میں صارفین براہ راست یا انسٹاگرام سے بھی ویڈیو اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔اس ایپ میں چونکہ ہر چیز موبائل سے متعلقہ ہے اس لیے اس میں اپ لوڈ ہونے ویڈیوز پورٹریٹ موڈ میں ظاہر ہونگی۔ اس ایپلی کیشن میں طویل ویڈیوز کی تیاری کے لیے کئی نئے ٹولز شامل کیے گئے ہیں۔اگرچہ انسٹاگرام نے ویڈیوز کے لیے یہ ڈیڈیکیٹڈ ایپ متعارف کرائی ہے لیکن صارفین انسٹاگرام میں بھی اس کی ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں۔ صارفین ویڈیو زتک اپنے پروفائل سے سٹوریز ہائی لائٹس کے ساتھ موجود بٹن سے بھی رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ آئی جی ٹی وی میں انسٹاگرام کے دوسرے فیچرز بھی مربوط کیے گئے ہیں۔ آپ سٹیکرز اور فلٹرز استعمال کرنے کے علاوہ ویڈیوز کو میسجز میں بھی شیئر کر سکتے ہیں۔ صارفین آئی جی ٹی وی ویڈیوز کو فیس بک پیج پر اور پروفائلز پر بھی شیئر کر سکتے ہیں۔ سسٹروم کا کہنا ہے کہ یہ ایپلی کیشن اگلے چند ہفتوں میں تمام صارفین کے لیے جاری کر دی جائے گی۔