پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

ایپل کا آئی فون سے چارجنگ پورٹ ختم کرنے پر غور

datetime 23  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایپل نے آئی فون 7 میں ہیڈفون جیک کو ڈیوائس سے نکال باہر کیا تھا اور اب لگتا ہے کہ وہ چارجنگ یا لائٹننگ پورٹ کے ساتھ بھی یہی سلوک کرنے والی ہے۔ جی ہاں ایپل کی جانب سے آئی فون ایکس (2018 یا مستقبل کے آئی فونز) سے چارجنگ پورٹ کو ختم کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

بلومبرگ نے یہ بات کمپنی کے ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتائی۔ ایپل منفرد آئی فون بنانے کا خواہشمند رپورٹ میں بتایا گیا کہ پہلے تو ایسی اطلاعات تھیں کہ لائٹننگ پورٹ کی جگہ یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ کو دی جانی تھی، مگر اب ایپل کا مقصد آئی فونز سے ہر قسم کی پورٹس کو ختم کردینا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایپل کے ڈیزائنرز کو توقع ہے کہ بیشتر باہری پورٹس اور بٹنز بشمول چارجر کو آئی فون سے ہٹادیا جائے گا۔ آسان الفاظ میں ایپل آئی فون سے تار سے چارجنگ کا سسٹم مکمل طور پر نکال باہر کرنا چاہتی ہے اور یہ واضح نہیں کہ ایسا رواں سال ہوگا یا اگلے سال، کیونکہ اس وقت وائرلیس چارجنگ سے ڈیوائس کافی سست روی سے چارج ہوتی ہے۔ اسی طرح ایک وائرلیس چارجر نئے آئی فون کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ کردے گا۔ آئی فون میں منفرد ٹیکنالوجی استعمال کیے جانے کا امکان ایپل تمام تر بٹن اور پورٹس سے پاک آئی فون کی تیاری پر ہوسکتا ہے، کام کررہی ہو، مگر اس کے سامنے کچھ مشکلات بھی ہیں، جیسے اس وقت کیبل چارجنگ، فائل ٹرانسفر ، آڈیو اور دیگر مقاصد کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ اسی طرح وائرلیس متبادل جیسے وائرلیس چارجنگ، بلیوٹوتھ یا وائی فائی سے کنکشن وغیرہ استعمال میں آسان نہیں۔ ویسے ایپل کی جانب سے چارجنگ پورٹ کو نکالنے کا خیال ہر ایک کو پسند نہیں آئے گا کیونکہ اب تک بیشتر افراد کو آئی فون میں ہیڈفون جیک کو نکالنے کا اقدام پسند نہیں آیا۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…