جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

انسٹاگرام نے بھی ایک ارب صارفین کا سنگ میل طے کرلیا

datetime 22  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) انسٹاگرام فیس بک کی ایک اور ایسی ایپ بن گئی ہے جس نے ایک ارب ماہانہ صارفین کے سنگ میل کو طے کرلیا ہے۔20 جون کو انسٹاگرام کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ اس کے ماہانہ صارفین کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کرگئی ہے جو کہ ستمبر 2017 میں 80 کروڑ تھی۔اور اس اعلان نے فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کے اثاثوں میں چند منٹوں میں ایک ارب 70 کروڑ ڈالرز (2 کھرب پاکستانی روپے سے زائد) کا اضافہ کردیا، جس کی وجہ فیس بک اسٹاک کی قیمتوں میں 2.3 فیصد اضافہ بنا۔

انسٹاگرام میں آڈیو اور ویڈیو کال سامنے آنے کا امکاناس موقع پر انسٹاگرام نے اپنی ایک اور نئی ایپ آئی جی ٹی وی (کریٹیرز کے لیے طویل ویڈیوز کا ہب) بھی متعارف کرایا، جس کے ذریعے صارفین مستقبل میں پیسے بھی کما سکیں گے۔تاہم یہ ایپ انسٹاگرام میں زیادہ متحرک رہنے والوں کے لیے اپنے فالورز کا بیس بنانے میں زیادہ مدد دے گی، جبکہ ایک گھنٹہ طویل ویڈیو بھی انسٹاگرام پر اپ لوڈ کرنا ممکن ہوجائے گا۔ 2018 کی پہلی سہ ماہی کے دوران انسٹاگرام کی حریف اپلیکشن اسنیپ چیٹ کے صارفین کی شرح نمو محض 2.13 رہی جس کے اب مجموعی طور پر 19 کروڑ سے زائد صارفین ہیں۔ اس کے مقابلے میں فیس بک صارفین کی ماہانہ شرح نمو 3.14 فیصد رہی اور مجموعی صارفین 2 ارب 19 کروڑ سے تجاوز کرگئے، جبکہ انسٹاگرام میں اس سہ ماہی کے دوران نئے صارفین کی شرح 5 فیصد رہی۔ انسٹاگرام صارفین اب اپنے ڈیٹا کی کاپی ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں اس وقت انسٹاگرام کے ذریعے فیس بک نے 2018 میں 5.48 ارب ڈالرز کمائے ہیں، جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 70 فیصد زیادہ ہیں۔ فیس بک کی مرکزی ایپ کے علاوہ اس کمپنی کی دیگر اپلیکشنز میسنجر (ایک ارب 30 کروڑ) اور واٹس ایپ (ڈیڑھ ارب) کے صارفین بھی ایک ارب سے زائد ہیں۔ پرائیویسی کے حوالے سے تحفظات کے باوجود یہ بات واضح ہے کہ لوگوں کو فیس بک کی ایپس سے محبت ہے، خصوصاً انسٹاگرام کو کچھ زیادہ ہی پسند کیا جارہا ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…