کراچی (نیوز ڈیسک) ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) کپڑوں کی صفائی کی حامل اپنی نئی اسٹیم واشنگ مشین کی جدید خصوصیات کے ساتھ سامنے آگیا ہے۔ اس اسٹیم واشر میں ٹیڈی بیئر جیسے کھلونے بھی مہارت سے صاف ہوجاتے ہیں ۔ یہ جدید مشین کپڑوں کی صفائی کے حوالے سے الرجی کیئر خصوصی طور پر دیکھ بھال کرتی ہے۔ اس ضمن میں ایل جی کی جانب سے اسکے استعمال سے متعلق خصوصی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں اسکے طاقتور اینٹی الرجی فنکشنز شامل ہیں۔
روزمرہ زندگی کی اشیاء میں دھول اور الرجی سے بیماریاں پھیلنے کی وجہ سے صفائی کی اہمیت بڑھتی جارہی ہے۔ یہ واشر ان صارفین کے لئے بہترین انتخاب ہے جو ایسی نقصان دہ چیزوں سے محتاط رہتے ہیں جو بعد میں مختلف اقسام کی الرجی کا سبب بن جائیں ۔ یہ جدت انگیز اسٹیم ٹیکنالوجی نہ صرف 99.9 فیصد الرجیز کا خاتمہ کرتی ہے بلکہ مردہ الرجی ذرات کی بھی صفائی کرتی ہے۔ اس میں کپڑے 50 درجہ حرارت سے 60 درجہ حرارت کے درمیان 30 منٹ تک دھوئے جاتے ہیں جس سے عام گھریلو الرجیز کا موثر طور پر خاتمہ ہوتا ہے اور دیگر واشرز کے مقابلے میں 50.9 فیصد زیادہ الرجیز ختم ہوتی ہیں ۔ ایل جی کی خصوصی ٹیکنالوجی کپڑوں کے ریشے کی صفائی اور اینٹی الرجن کی خصوصیات کی حامل ہے جبکہ برٹش الرجی فاؤنڈیشن نے 99.9 فیصد الرجیز کے خاتمے کی تصدیق کی ہے اور سرٹیفکیٹ جاری کیا ہے۔ اسٹیم ٹیکنالوجی موثر طور پر کمپنی کی بھرپور کاوشوں کے ساتھ صارفین کی زندگی بہتر بناتی ہے اور جدت انگیز واشر کے شعبے میں صفائی کا نیا معیار قائم کرتی ہے۔ اسے استعمال کرنا انتہائی آسان ہے۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ اسٹیم ٹیکنالوجی الرجیز اور دیگر جراثیم سے تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ کپڑوں کو بھی صاف ستھرا رکھتی ہے۔ کپڑوں کی صفائی اور اینٹی الرجی کیئر سے آراستہ انڈسٹری کی جدید ترین ٹیکنالوجی کے ساتھ ایل جی لوگوں کی زندگیوں میں غیرمعمولی انداز سے آرام اور سکون لا رہا ہے۔ ایل جی کے اسٹیم واشر سے متعلق ویڈیو اس لنک پر ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔ (https://youtu.be/8BQPDrTrgIk)