منگل‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2025 

یہ دنگ کردینے والا اسمارٹ فون پسند کریں گے؟

datetime 20  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چینی کمپنی اوپو نے اپنا فلیگ شپ فون فائنڈ ایکس متعارف کرا دیا ہے اور یہ دیگر کمپنیوں کو شرمندہ کرنے کے لیے کافی ہے۔ اوپو فائنڈ ایکس کو پیرس میں ایک ایونٹ کے دوران متعارف کرایا گیا۔ اور یہ دنیا کا پہلا فون ہے جس کے فرنٹ پر 93.8 فیصد حصے پر صرف اسکرین ہی دی گئی ہے، یعنی حقیقی معنوں میں بیزل لیس فون ہے۔اس طرح اوپو نے ویوو نیکس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ جس کے 91 فیصد حصے پر ڈسپلے دیا گیا ہے۔

اوپو کے فون کے آگے اور پیچھے کورننگ گوریلا گلاس 5 دیا گیا ہے۔ فون کو بیزل لیس بنانے کے لیے کمپنی نے منفرد حکمت عملی اختیار کی ہے اور اس نے فون کے اوپری حصے میں سلائیڈر دیا ہے، جس سے فرنٹ کیمرہ اوپر آتا ہے جبکہ بیک کیمرے بھی سلائیڈر اوپر کرنے پر ہی نظر آتے ہیں۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ آدھے سیکنڈ میں فرنٹ اور بیک کیمروں کو اوپن یا کلوز کیا جاسکتا ہے جبکہ سلائیڈر میں ہی متعدد سنسز دیئے گئے ہیں جو فیس ان لاک سسٹم سے بھی لیس ہے۔یہ فون 6.4 انچ کے او ایل ای ڈی کے فل ایچ ڈی پلس ڈسپلے کے ساتھ ہے جبکہ کوالکوم اسنیپ ڈراگون845 پراسیسر، 8 جی بی ریم، 256 سے 512 جی بی اسٹوریج کے آپشن بھی دیئے گئے ہیں۔ اس کے بیک پر 16 اور 20 میگا پکسل والے کیمرے دیئے گئے ہیں اور اے آئی ٹیکنالوجی کو تصاویر لینے میں استعمال کیا جاسکے گا۔ اسی طرح فرنٹ پر بھی اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس 25 میگا پکسل کیمرہ ہے جبکہ آئی فون ایکس جیسی تھری ڈی ایموجی سپورٹ بھی دی گئی ہے۔ اس میں 3730 ایم اے ایچ بیٹری ہے اور کمپنی کے بقول 5 منٹ چارج کرکے 2 گھنٹے تک لگاتار بات کی جاسکتی ہے۔ مگر اس سے بھی بڑھ کر اوپو کا دعویٰ ہے کہ محض 35 منٹ میں بیٹری کو صفر سے 100 فیصد تک چارج کرنا ممکن ہے۔اس میں ہیڈفون جیک موجود نہیں بلکہ ایک یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ دی گئی ہے جبکہ اینڈرائیڈ اوریو8.1 آپریٹنگ سسٹم کا کمپنی نے اپنے کلر او ایس 5.1 سے امتزاج کیا ہے۔ فی الحال کمپنی نے اس کی قیمت کا اعلان نہیں کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…