اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

سام سنگ کی تاریخ کا مہنگا ترین اسمارٹ فون

datetime 20  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ کا رواں سال کے دوران دوسرا فلیگ شپ فون گلیکسی نوٹ 9 اگست تک سامنے آئے گا، تاہم جہاں تک اس میں نمایاں اپ ڈیٹ اور فیچرز کی بات ہے تو ہوسکتا ہے کہ وہ اتنی بہترین نہ ہو، کیونکہ جنوبی کورین کمپنی اس سے ہٹ کر زیادہ حیران کن ڈیوائس پر کام کررہی ہے جو کہ بہت مہنگی بھی ہوگی۔ جی ہاں اگلے سال کے شروع میں سام سنگ کی جانب سے دنیا کا پہلا لچکدار یا فولڈ ایبل ڈسپلے والا اسمارٹ فون ‘گلیکسی ایکس’ (ممکنہ نام) متعارف کرائے جانے کا امکان ہے ۔

جو کہ اسمارٹ فونز مارکیٹ کو بدل دے گا اور اگر نئی رپورٹ پر یقین کیا جائے تو اس کی قیمت لگ بھگ 2 ہزار ڈالرز (سوا 2 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) ہوسکتی ہے۔ سام سنگ کا نیا گلیکسی فون ایک نہیں 3 اسکرینوں کے ساتھ؟ امریکی جریدے فوربس کی ایک رپورٹ کے مطابق سام سنگ کا یہ ‘انقلابی’ اسمارٹ فون 1850 ڈالرز یا اس سے زائد کا ہوسکتا ہے اور یہ جنوبی کورین کمپنی قیمت کم کرنے کی جتنی بھی کوشش کرے، وہ اس میں زیادہ کمی نہیں کرسکتی۔ اگر تو آپ اتنی رقم خرچ کرنے کے لیے تیار ہوں گے تو کمپنی یہ وعدہ ضرور کرے گی کہ ایسا فون کوئی اور نہیں ہوگا۔ مختلف لیکس کے مطابق یہ فون ممکنہ طور پر 7.3 انچ کے او ایل ای ڈی ڈسپلے کے ساتھ ہوسکتا ہے جو کہ فولڈ ہونے کے بعد 4.5 انچ کا ہوجائے گا۔ سام سنگ کی جانب سے اسکرین کے تحفظ کے لیے آرٹی فیشل مسل ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔ سام سنگ کے موبائل ڈویژن کے صدر کی جانب سے کچھ عرصے پہلے اس ڈیوائس کی تیاری کی تصدیق کی تھی اور ان کا کہنا تھا کہ کمپنی ریلیز ڈیٹ پر کام کررہی ہے۔ سام سنگ کے ترجمان نے بھی بتایا تھا کہ کمپنی کی جانب سے حقیقی فولڈایبل ڈسپلے پر مبنی ڈیوائس کی تیاری میں پیشرفت ہورہی ہے۔ یہ ڈیوائس ممکنہ طور پر حیران کن ثابت ہوگا، جس میں 3 اسکرینیں دی جائیں گی، جن میں سے 2 اندرونی پینلز اور ایک باہری پینل۔ ان میں سے 2 اندرونی پینلز ان فولڈ ہوکر ڈیوائس کا ڈسپلے 7.3 انچ کا کردیں گی۔ ویسے تو ایپل کی جانب سے رواں سال 3 نئے آئی فون ماڈلز کی شکل میں سام سنگ کو سخت ٹکر دیئے جانے کا امکان ہے اور اس مقصد کے لیے وہ قیمت میں نمایاں کمی بھی کرسکتی ہے۔ تاہم ایسا لگتا ہے کہ جنوبی کورین کمپنی 2019 کو اپنے نام کرنے کے لیے گلیکسی ایکس کی شکل میں تیاری کررہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…