اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ویسے تو سب پریشان رہتے ہیں کہ گوگل یا فیس بک صارفین کے ذاتی ڈیٹا کو کس حد تک اپنے پاس محفوظ کرتے ہیں۔ کیا آپ بھی اس حوالے سے فکرمند ہیں؟ تو گوگل کی جانب سے اس حوالے سے ایڈ سیٹنگز کو تبدیل کیا گیا ہے، جس میں صارفین اپنی مرضی سے ردوبدل کرسکتے ہیں۔ یہاں آپ جان سکتے ہیں
کہ گوگل کے خیال میں آپ کے سامنے کس طرح کےاشتہارات کو دکھانا زیادہ فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔ گوگل کے ذریعے ڈالرز کیسے کمائیں؟ نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کرنے پر ایڈ پرسنلائزیشن پیج پر چلے جائیں گے۔ تو نیچے متعدد ٹیب ہوں گے جن میں گوگل کے خیال میں آپ کو دلچسپی ہوسکتی ہے جن میں سے کچھ ٹھیک ہوں گے کچھ گوگل سوشل میڈیا یا دیگر عوامل کی بناءپر وہاں دکھاتا ہے، حالانکہ بیشتر سے اس شخص کو دلچسپی نہیں ہوتی۔ اس ری ڈیزائن ایڈ سیٹنگز سے آپ ان کیٹیگریز کو ٹرن آف کرسکتے ہیں جن کے اشتہارات آپ دیکھنا نہیں چاہتے یا چاہیں تو گوگل ایڈ پرسنلائزیشن کو بھی ٹرن آف کردیں۔ گوگل کی 12 حیرت انگیز مگر گمنام پراڈکٹس ایسا کرنے پر گوگل کی جانب سے آپ کو خبردار کیا جائے گا کہ اشتہارات تو اب بھی آپ کو نظر آئیں گے مگر اب ہوسکتا ہے کہ وہ آپ کے لیے زیادہ مفید نہ ہوں۔ اسی طرح گوگل بتاتا ہے کہ آپ مخصوص کمپنیوں کے اشتہارات کو ٹرن آف نہیں کرسکتے اور پرسنلائزیشن کو ٹرن آف کرنے پر جو اشتہارات نظر آئیں گے وہ عام عناصر جیسے ایسی اشیاءجو آپ آن لائن دیکھیں گے، مخصوص اوقات یا لوکیشن کے مطابق ہوں گے۔ آسان الفاظ میں سیٹنگز ٹرن آف کرنے پر اشتہارات سے نجات نہیں ملتی، تاہم ایڈ پرسنلائزیشن از آن کے نیچے بائیں جانب موجود بلیو ٹک کو ان چیک کردیا جائے، تو پھر گوگل ان ویب سائٹس اور ایپس میں آپ کا ڈیٹا اسٹور نہیں کرتا، جس کی اس سے شراکت داری ہو۔