اب فیس بک آپ کے ساتھ جادو کرے گی

19  جون‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)فیس بک میں آپ بہت جلد ‘جادو’ کرسکیں گے اور یہ کمال آرٹی فیشل ٹیکنالوجی (اے آئی) پر مبنی نظام کے ذریعے ممکن ہوگا۔ جی ہاں فیس بک کے محققین ایک نئے اے آئی سسٹم پر کام کررہے ہیں جس کی بدولت سوشل میڈیا نیٹ ورک پر ایسی تصاویر میں، جن میں لوگوں کی آنکھیں بند ہوں گی، وہ کھلی نظر آئیں گی۔ تصویر کے پوسٹ ہونے سے قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں ان کو ایڈٹ کرنے کے لیے

متعدد ٹولز کا استعمال بیشتر افراد کی عادت ہے۔ فیس بک پر آپ کی ذاتی معلومات تک کس کو رسائی حاصل ہے؟ اس نئے نظام سے صارفین ایسے موثر ٹول کو استعمال کرسکیں گے جو بند آنکھوں کو کھلی دکھانے میں مدد دے گا جو کہ فی الحال بہت مشکل ہے۔ فیس بک کے محققین نے اس حوالے سے ایک مقالہ گزشتہ دنوں پیش کیا تھا جس میں بتایا گیا کہ ایسا مشین لرننگ سسٹم جی اے این کی تیاری پر کام ہورہا ہے جو خود کو اس وقت احمق بنانے کی کوشش اس خیال سے کرے گا کہ اس کی تخلیق کردہ تصویر حقیقی ہے۔ یہ جی اے این سسٹم یہ سیکھے گا آنکھیں بند ہونے والے افراد کی آنکھوں کی ساخت، رنگ اور دیگر فیچرز کیسے ہوسکتے ہیں۔ فیس بک میں لوگوں کی دلچسپی میں کمی؟ فیس بک کی ٹیم کے مطابق نتائج کافی حوصلہ افزا ثابت ہوئے۔ مقالے میں لکھا گیا ‘ جی اے این سسٹم ایسا کارآمد حل ثابت ہوگا جو لوگوں کی تصاویر کو بہتر بنانے میں مدد دے گا’۔ محققین کے مطابق آزمائشی مراحل میں اکثر افراد نے ایڈٹ شدہ کھلی آنکھوں والی تصاویر کو حقیقی سمجھا یا یہ سمجھنے سے قاصر رہے کہ انہیں ایڈٹ کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…