فٹ بال ورلڈ کپ کے موقع پر فیس بک کے خصوصی فیچر

19  جون‬‮  2018

روس(مانیٹرنگ ڈیسک) فٹ بال کا 21 واں عالمی کپ روس میں جاری ہے، جس میں ہر روز نئے ریکارڈ بن اور ٹوٹ رہے ہیں۔ جہاں فٹ بال ورلڈ کپ کے سحر میں دنیا بھر کے لوگ اور میڈیا جکڑ ہوا ہے، وہیں اس حوالے سے سوشل میڈیا بھی کسی سے پیچھے نہیں ہے۔ فٹ بال ورلڈ کپ کے دوران لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سوشل میڈیا استعمال کرنے میں مصروف رکھنے کی غرض سے دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک نے خصوصی نئے فیچر متعارف کرادیے، جو یقیناً صارفین کی دلچسپی کا باعث بنیں گے۔

فیس بک نے فٹ بال ورلڈ کپ 2018 کے لیے صارفین کی دلچسپی کو بڑھانے کے لیے خصوصی فیچر متعارف کراتے ہوئے نیوز فیڈ میں چند چھوٹی موٹی تبدیلیاں کی ہیں، جن سے زیادہ تر صارفین بے خبر ہیں۔ فیس بک نے فٹ بال کپ کا حصہ بننے والی 32 ٹیموں میں سے کسی بھی من پسند ٹیم کا پروفائل فریم بنانے کا فیچر متعارف کراتے ہوئے اس کو اپنے نیوز فیڈ میں شامل کرلیا ہے، جس سے صارفین کسی بھی وقت اپنی من پسند ٹیم کے کلر اور جھنڈے کے ساتھ اپنی پروفائل تصویر اپڈیٹ کر سکیں گے۔ یہ فیچر صارفین کو اپنی نیوز فیڈ بار میں سب سے اوپر نظر آئے گا، تاہم بعض صارفین کی نیوز فیڈ میں اگر یہ فیچر نظر نہیں آ رہا تو کوئی مسئلہ نہیں، جلد ہی یہ فیچر انہیں ان کی نیوز فیڈ میں نظر آجائے گا۔ اس فیچر پر کلک کرتے ہی صارفین اپنی پسندیدہ ٹیم کے فریم کے ساتھ اپنی پروفائل تصویر اپڈیٹ کرسکیں گے۔ اسی طرح فیس بک نے فٹ بال کپ کے دوران صارفین کو اپنی پسندیدہ ٹیم کی جانب سے گول کرنے کا اینیمیٹڈ اور گرافکس جشن منانے کا موقع فراہم کیا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے صارف کی جانب سے کسی بھی پوسٹ پر انگریزی میں گول لفظ لکھے جانے کے بعد پہلے وہ لفظ ہرے رنگ میں تبدیل ہوجائے گا، جس کے بعد اسکرین پر اینیمیٹڈ فٹ بال ہوا میں اڑتی نظر آئیں گی۔ اس فیچر کو استعمال کرتے وقت صارف کو انگریزی میں ’Gooal, Gool, Gooaal, Gooaaal لکھنا ہوگا، جس کے بعد کمنٹ والی پوسٹ پر اینیمیشن اور گرافکس کی صورت میں فٹ بال نظر آنے سمیت جشن منانے کی جھلکیاں بھی نظر آئیں گی۔

اسی طرح فیس بک نے کسی بھی فٹ بال میچ کے دوران ویڈیو ریکارڈنگ کے لیے بھی خصوصی فیچر متعارف کرائے ہیں۔ اس فیچر کے ذریعے کوئی بھی صارف کسی بھی میچ کے دوران ویڈیو ریکارڈنگ کرکے میسینجر یا فیس بک پر اسے شیئر کرے گا تو کیمرے پر خصوصی افیکٹس، اینیمیشن اور گرافکس کے آپشن نظر آئیں گے۔ اس فیچر کے ذریعے صارف کسی بھی میچ کی ریکارڈ کی گئی ویڈیو کو ویڈیو گیم کی طرح بھی تبدیل کرسکتا ہے، جب کہ کسی بھی ٹیم کے کھلاڑی کا کارٹون بھی بناسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…