بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

دنیا کا پہلا ‘حقیقی’ بیزل لیس اسمارٹ فون

datetime 14  جون‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر تو آپ ایسا اسمارٹ فون لینا چاہتے ہیں جس کے فرنٹ پر بس اسکرین ہی ہو تو اچھی خبر یہ ہے کہ چینی کمپنی کی نئی فلیگ شپ ڈیوائس یہ خواب پورا کرنے والی ہے۔ ویوو کے نئے فلیگ شپ فون نیکس نے اب کانسیپٹ ڈیوائس سے حقیقی شکل اختیار کرلی ہے اور اس کے فرنٹ پر متاثر کن 91.24 فیصد اسکرین ٹو باڈی ریشو دیا گیا ہے۔ ویوو نیکس میں اسنیپ ڈراگون 845 پراسیسر اور 8 جی بی ریم موجود ہے۔

6.59 انچ کا الٹرا فل ویو ڈسپلے کے لیے فرنٹ کیمرے کو اسکرین سے غائب کرکے باڈی کے اندر دیا گیا ہے جو کسی ٹوسٹر کی طرح اوپر نکلتا ہے۔ اس فون کو رواں سال فروری میں کانسیپٹ ڈیوائس ایپکس کی شکل میں موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر پیش کیا گیا تھا اور اب اسے حتمی شکل کے ساتھ فروخت کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق فرنٹ کیمرہ ایک سیکنڈ سے بھی کم وقت میں پوپ اپ کی شکل میں نکلتا ہے۔ اسی طرح فون کی اسکرین میں فنگرپرنٹ اسکینر نصب کیا گیا ہے جبکہ ائیرپیس کو اسکرین کے نیچے منتقل کردیا گیا ہے۔ ویوو کا دعویٰ ہے کہ اس نے نئی ٹیکنالوجی اسکرین ساﺅنڈ کاسٹنگ کا استعمال کیا گیا ہے جس کی مدد سے اسکرین کو ہی آڈیو آﺅٹ پٹ کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔ اس کے بیک پر 12 اور 5 میگا پکسل کیمروں پر مشتمل سیٹ اپ دیا گیا ہے۔ ویوو کے دیگر فونز کی طرح اس کیمرہ سیٹ ایپ میں اے آئی ٹیکنالوجی دی گئی ہے تاکہ اشیاءکو اسکین اور شناخت کیا جاسکے۔ اس فون میں 256 جی بی اسٹوریج اور 4000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے۔ یہ فون اب چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جبکہ دیگر ممالک اور قیمت کا اعلان فی الحال نہیں کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…