پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فیس بک کا ایک اہم سیکشن ختم کرنے کا اعلان

datetime 14  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک نے اپنی سائٹ سے ایک اہم سیکشن ختم کرنے کا اعلان کیا ہے جو کہ گزشتہ 4 برسوں سے اس سوشل میڈیا سائٹ کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں دائیں جانب نظر آرہا تھا۔ کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اگلے ہفتے سے ٹرینڈنگ نیوز باکس کو ختم کردیا جائے گا جس کی وجہ اس سوشل میڈیا پر اس باکس کے لیے اسٹوریز کا ناقص انتخاب ہے۔

اس ٹرینڈنگ باکس پر تنقید کا سلسلہ 2016 میں اس وقت شروع ہوا جب ایک رپورٹ میں فیس بک کے سابق ایڈیٹرز کے حوالے سے دعویٰ سامنا آیا کہ اس میں عام طور پر قدامت پسند حلقوں کی اسٹوریز کو ترجیح دی جاتی ہے۔ فیس بک میں لوگوں کی دلچسپی میں کمی؟ اس انکشاف کے بعد فیس بک نے اپنی ادارتی ٹیم کو ہی فارغ کردیا اور اس پر نظرثانی کا سلسلہ شروع ہوا۔ ویسے یہ حقیقت ہے کہ ٹرینڈنگ باکس آغاز سے ہی کافی ناقص قسم کا فیچر تھا اور لوگوں کا تو کہنا تھا کہ اس معاملے میں فیس بک ٹوئٹر سے کافی پیچھے ہے۔ وہاں نظر آنے والی نیوز اسٹوریز اکثر صارفین کے لیے کسی کام کی نہیں ہوتی تھیں۔ فیس بک پر آپ کی پوسٹ کتنے لوگوں تک جاتی ہے؟ وقت کے ساتھ فیس بک کا سسٹم اسٹوریز کے انتخاب میں تو تیز ہوگیا مگر پھر بھی وہاں کوئی بہت اہم اسٹوری کبھی کبھار ہی نظر آتی تھی۔ اب فیس بک کا کہنا تھا کہ ٹرینڈنگ باکس کو ختم کرکے اس کی جگہ فیوچر نیوز پراڈکٹس کو دی جائے گی۔ یہ واضح نہیں کہ فیس بک نیوز فیڈ پر کس قسم کی نئی تبدیلی لانا چاہتی ہےیا اس کا مطلب خبروں کی ترسیل کے حوالے سے اپنی حکمت عملی میں تبدیلی لانا ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…