منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

’یاہو‘ میسینجر بند کرنے کا اعلان

datetime 11  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) معروف آن لائن ٹیکنالوجی کمپنی ’یاہو‘ نے اپنی انسٹنٹ میسیج سروس ایپلی کیشن ’یاہو‘ میسینجر کو بند کرنے کا اعلان کردیا۔ خیال رہے کہ ’یاہو‘ نے اپنی میسینجر ایپلی کیشن کو 2 سال قبل 2016 میں اپ ڈیٹ کیا تھا، کمپنی نے پرانی میسیج ایپلی کیشن بند کرکے نئی ایپلی کیشن متعارف کرائی تھی۔ ’یاہو‘ نے انسٹنٹ میسیج ایپلی کیشن 2 دہائیاں قبل 1998 میں متعارف کرائی تھی ۔

اس میسینجر ایپ کا شمار دنیا کی پہلی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن میں ہوتا ہے۔ ’یاہو میسینجر‘ کو ابتدائی طور پر 9 مارچ 1998 کو متعارف کرایا گیا تھا، اس ایپلی کیشن میں گزشتہ 20 سالوں کو دوران صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے متعدد تبدیلیاں بھی کی گئیں۔  یاہو کی بھی میسجنگ اپلیکشن متعارف یاہو میسینجر چیٹ رومز سمیت دیگر فیچر بھی متعارف کرائے گئے، تاہم گزرتے وقت اور نئی میسیجنگ ایپلی کیشنز اور سوشل ویب سائٹس آنے کے بعد اسے سخت مشکلات درپیش تھیں۔ یاہو میسینجر نے 2012 میں چیٹ روم فیچر بھی بند کردیا تھا، اب اس ایپلی کیشن کو مکمل طور پر آئندہ ماہ سے بند کردیا جائے گا۔ یاہو نے اپنے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی کہ 17 جولائی 2018 کے بعد ’یاہو میسینجر‘ کو بند کردیا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا کہ کمپنی آئندہ ماہ سے اپنی معروف ایپلی کیشن کو برقرار نہیں رکھ سکے گی، جس کے لیے وہ اپنے جذباتی صارفین سے معزرت خواہ ہے۔ مزید پڑھیں: ماضی کی مقبول ’میسینجر‘ سروس بند کرنے کا اعلان اپنی چیٹ بھی ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کی گئی۔ یاہو نے اپنے بیان میں صارفین کو ’یاہو میسینجر‘ کی جگہ نئی میسیجنگ ایپلی کیشن استعمال کرنے کا مشورہ بھی دیا۔ یاہو نے اپنے صارفین کو ’اسکئرل‘ نامی اپنی نئی میسیجنگ ایپلی کیشن استعمال کرنے کا مشورہ دیا، جسے17 جولائی کے بعد آن لائن کیا جائے گا۔یاہو سے قبل ماضی کی دیگر مقبول میسیجنگ ایپلی کیشنز ’اے او ایل‘ کو 2017 جب کہ ’ایم ایس این‘ کو2014 میں بند کیا جا چکا ہے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…