بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں پہلی مرتبہ ادویات کی ترسیل کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جا رہا ہے۔چین کے صوبہ سیچون کے ایک دور دراز علاقے میں سہولیات نہ ہونے سے لوگوں کو بہت سی مشکلات کا سامنا تھا جن میں روز بچوں کے اسکول جانے کا مسئلہ سب سے اہم تھا۔تاہم بچوں کو اسکول جانے کے لیے گزشتہ برس چینی حکومت نے اسٹیل کی سیڑھیاں فراہم کیں جس سے یہ مسئلہ تو حل ہوگیا۔لیکن پہاڑی گاوں میں سیڑھیاں
بنانے کے باوجود بھی مشکلات کا سامنا رہا کیونکہ اگر کسی گاوں والے کو شہر سے کبھی ادویات یا روز مرہ کی چیزیں لانا ہو تو آنے جانے میں 6 سے 8گھنٹے گزر جاتے تھے ۔یہی وجہ ہے کہ اس علاقے میں چین کی مقامی حکومت اور ای کامرس کمنپی جے ڈی کی مشترکہ کاوشوں سے اس سال ادویات کی فراہمی کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی کو متعارف کروایا گیا ہے۔ ڈرون کی مدد سے ادویات 10 منٹ کے اندر گاوں میں میسر آجاتی ہیں اور لوگوں کو گھنٹوں لگا کر آنے جانے کی پریشانی بھی ختم ہو چکی ہے۔