نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیکنالوجی کی دنیا میں سب سے بڑی امریکی کمپنی ”ایپل “نے اس بات کا اعتراف کرلیا ہے کہ وہ خود اپنے فونز کے پرانے ماڈلز کو سست کرتا ہے۔رپورٹس کے مطابق حالیہ دنوں میں متعدد صارفین نے شکایت کی ہے کہ ان کے آئی فونز نئی اپ ڈیٹس انسٹال ہونے کے بعد سست ہوگئے ہیں جس پر اب ایپل کی جانب سے وضاحتی بیان سامنے آیا ہے، جس اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ
کمپنی نے سافٹ ویئر اپ ڈیٹس کے ذریعے پرانے آئی فونز کی کارکردگی کو محدود کیا، اور ایسا اس لیے کیا گیا تاکہ پرانے آئی فونز کو اچانک شٹ ڈاون ہوجانے کے مسئلے سے بچایا جاسکے۔ایپل کی وضاحت میں کہا ہے کہ آئی فون 6، آئی فون 6 ایس، آئی فون ایس ای اور آئی فون 7 کے لیے ڈیزائن کیے گئے سافٹ ویئر اپ ڈیٹس بیٹری کی زیادہ طلب کو کم کرتے، فون کو شٹ ڈاو¿ن سے بچاتے اور بیٹری کی لائف کو بڑھاتے ہیں۔اور ان اپ ڈیٹس کی وجہ سے فون کی اسپیڈ میں نمایاں کمی بھی ہوتی ہے۔
ایپل کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں بھی یہ فیچر دیگر پروڈکٹس میں استعمال کرتا رہے گا جبکہ اس اعتراف کے بعد ایپل کے صارفین میں بے چینی بڑھ گئی ہے اور کئی لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں ا: ئی فونز کے بجائے سام سنگ یا کوئی اور اسمارٹ فون خریدنا پسند کریں گے۔اس مسلے پر ایک ٹوئٹر صارف نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ”اب چونکہ ایپل نے اعتراف کرلیا ہے کہ وہ پرانے آئی فونز کو جان بوجھ کر سست کرتا ہے، میں بھی اس بات کا اعتراف کرتا ہوں کہ آئندہ آئی فون نہیں خریدوں گا“۔