نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک امریکی تاجر نے دنیا کا سب سے چھوٹا موبائل فون متعارف کروا دیا ہے جس کا وزن صرف 13 گرام ہے جبکہ اس کی لمبائی 0.49 ہے۔ دا زینکو ٹائنی ٹی ون کے نام سے پکارا جانے والا یہ فون اپنے گزشتہ ایڈیشن سے بھی چھوٹا ہے جس کا وزن بیس 20 گرام تھا۔مائیکرو موبائلز بنانے والے اسے موبائل فون کی صنعت میں ایک بڑی پیش رفت تو قرار دیتے ہیں تاہم انہیں خدشہ ہے کہ
یہ فونز جیلوں میں قید مجرمان تک بغیر کسی کی نظروں میں آئے باآسانی پہنچائے جاسکتے ہیں۔ان موبائلز کے اسی ممکنہ استعمال کو دیکھتے ہوئے وزیر انصاف ڈیوڈ لڈنگٹن نے ان موبائلز پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان فونز کی اسمگلنگ نہایت آسان ہوجائے گی جو مستقبل قریب میں کسی بڑے خطرے کا پیش خیمہ بن سکتا ہے۔