نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیٹ ویڈیوز دیکھتے ہوئے اشتہارات سے پریشان افراد ہو جائیں ، مایہ ناز سرچ انجن گوگل کے ویب براو¿ زر کروم نے اس کا حل دھونڈ لیا اور بہت جلد ایسا فیچر لانے کا اعلان کر دیا جو آٹو پلے ویڈیوز سے ہونے والی الجھن سے نجات دلائے گی۔گوگل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس نئی اپ ڈیٹ کو ڈاو¿ ن لوڈ کرنے کے بعد اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے یو آر ایل کے ساتھ
موجود سبز تالے پر کلک کرکے ڈراپ ڈاو¿ ن مینیو میں موجود ساو¿ نڈ آئیکون پر ‘ آل ویز بلاک آن دس سائٹ’ کو سلیکٹ کرنا ہوگا۔اس کے بعد کبھی بھی اس ویب سائٹ میں آٹو پلے ویڈیو پر چلنے والے اشتہارات یا آواز تنگ نہیں کرسکے گی۔یہ فیچر نئے کروم براو¿ زر میں متعارف کرائے جانے والے متعدد فیچرز میں سے ایک ہے جس کا مقصد ویب برا?زنگ کو محفوظ بنانا ہے اور لوگوں کو اشتہارات سے بچانا ہے۔اب اس براو¿زر میں بلٹ ان پوپ اپ
بلاکر بھی دیا جارہا ہے اور نقصان دہ سائٹس کے لیے ری ڈائریکٹر ٹریفک کو مزید مشکل بنا دیا گیا ہے۔گوگل کے مطابق ہر پانچ میں سے ایک صارف کی جانب سے دیئے جانے والے فیڈ بیک میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ انہیں ڈیسک ٹاپ پر ویب سرفنگ کے دوران غیر ضروری مواد کو دیکھنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔یہ بیٹا ورڑن اگلے مہینے تک تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔