اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) خفیہ معلومات ہیک کئے جانے کا خدشہ، پی ٹی اے نے پنجاب کے تمام صوبائی محکموں کو الرٹ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ایس اینڈ ڈی اے جی کی جانب سے پنجاب کے تمام صوبائی محکموں کو ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ہیکرز پنجاب کی سرکاری ویب سائٹس اور وٹس ایپ گروپ ہیک
کر کے ان سے خفیہ معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ مراسلے میں کہاگیا کہ اینڈرائیڈ فون استعمال کرنے والے موبائل صارفین گوگل پلے اسٹور سے وٹس ایپ ڈاؤن لوڈ نہ کریں۔ کیونکہ وہاں پر وٹس ایپ کی جعلی ایپلی کیشن موجود ہیں ۔ خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت کے ادارے کی جانب سے اسی قسم کے الرٹ پر مبنی ایک مراسلہ جاری کیا جا چکا ہے۔