جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نوکیا کا پہلا فلیگ شپ فون پاکستان میں دستیاب

datetime 16  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نوکیا نے کئی برس بعد 3310 اور اینڈرائیڈ فونز کے ذریعے اسمارٹ فون مارکیٹ میں واپسی کی ہے اور اب اس کا پہلی فلیگ شپ ڈیوائس فروخت کے لیے پیش کردی گئی ہے۔نوکیا فونز کی فروخت کا لائسنس رکھنے والی فن لینڈ کی کمپنی ایچ ایم ڈی گلوبل نے کمپنی کا پہلا فلیگ شپ اینڈرائیڈ اگست میں متعارف کرایا تھا اور تین ماہ بعد اس کی پاکستان آمد ہوئی ہے۔

نوکیا ایٹ 5.3 انچ ڈسپلے (2560×1440) کے ساتھ ہے جبکہ اس میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون 835 پراسیسر دیا گیا ہے اور اس طرح یہ سام سنگ کے گلیکسی ایس ایٹ اور نوٹ ایٹ جتنا طاقتور ہے۔مزید پڑھیں : نوکیا نے چپکے سے نیا اسمارٹ فون پیش کردیااسی طرح فون میں فور جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج بھی موجود ہے۔ویسے تو یہ وہ فیچرز ہیں جو رواں سال اکثر فلیگ شپ فون میں متوقع ہیں مگر نوکیا نے دیگر کے برعکس بڑے ڈسپلے بیزل کو ترجیح دی ہے حالانکہ اس وقت ایج لیس ڈسپلے کا رجحان زیادہ دیکھنے میں آرہا ہے۔نوکیا ایٹ 7.3 ملی میٹر پتلا فون ہے اور یہ اس کمپنی کا پہلا اینڈرائیڈ فون ہے جس میں زیسسز آپٹکس کیمرہ فرنٹ اور بیک پر دیا گیا ہے۔اس فون کے بیک تیرہ میگا پکسل کے ڈوئل کیمرہ دیئے گئے ہیں جن میں سے ایک مونوکروم کیمرہ ہے اور کمپنی کے مطابق اس میں ‘ botie ‘ موڈ دیا گیا ہے۔اس موڈ کے تحت فرنڈ اور بیک کیمروں کو ایک ساتھ متحرک کرکے تصویر یا ویڈیو لی جاسکتی ہے جبکہ نوکیا ایٹ میں اس فیچر سے ویڈیو کو فیس بک یا یوٹیوب پر براڈ کاسٹ بھی کیا جاسکے گا۔اس کے فرنٹ پر بھی تیرہ میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے۔یہ بھی پڑھیں : نوکیا کے 2 موبائل فون پاکستان میں متعارفاس فون میں پہلی بار نوکیا کا اوزو آڈیو فیچر بھی دیا گیا ہے جس کے ذریعے ویڈیوز کو 360 ڈگری آڈیو کے ساتھ لیا جاسکے گا اور لائیو اسٹریم میں مددگار ثابت ہوگا۔اس فون میں آل ویز آن ڈسپلے بھی دیا گیا

ہے جبکہ ایل سی ڈی ڈسپلے ہے جو کہ بیٹری کو زیادہ جلدی ختم نہیں ہونے دیتا۔فی الحال یہ فون اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ ہے تاہم جلد اینڈرائیڈ اوریو سے اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔یہ فون چار رنگوں میں دستیاب ہوگا اور اسے 59 ہزار 900 روپے کے عوض پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…