جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

گلیکسی ایس 9 میں یہ تبدیلی پسند کریں گے؟

datetime 16  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ نے پہلی بار ایپل کے نقش قدم پر چلنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنے فلیگ شپ گلیکسی ایس سیریز میں ایک نمایاں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے جو صارفین کے لیے دھچکا بھی ثابت ہوسکتی ہے۔امریکی جریدے فوربس نے مختلف لیکس کے حوالے سے بتایا ہے کہ سام سنگ فونز پسند کرنے والوں کو اب ایک بڑے دھچکے کا سامنا گلیکسی ایس نائن اور ایس نائن پلس میں نمایاں فرق کی شکل میں کرنا ہوگا۔

اب بھی ان دونوں فونز میں اسکرین سائز اور بیٹری پاور کا فرق تو ہوتا ہے مگر اپنے نئے فون کے لیے سام سنگ ایپل کے آئی فون کی حکمت عملی کو اپنانے والی ہے۔یعنی اسٹینڈرڈ گلیکسی ایس نائن میں صرف ایک کیمرہ بیک پر دیا جائے گا جبکہ بڑے ایس نائن پلس میں ڈوئل کیمرہ ہوگا اور یہ وہ چیز ہے جو ایپل کئی برسوں سے عمل کررہی ہے۔مزید پڑھیں : گلیکسی ایس 9 کی پہلی جھلک سامنے آگئیاسی طرح ریم کا فرق بھی دیا جاسکتا ہے اور زیادہ ریم ایس نائن پلس میں دے کر اس کی قیمت کو بھی نمایاں حد تک بڑھا دیا جائے گا۔دوسری جانب ایک اور لیک میں بات سامنے آئی ہے کہ گلیکسی ایس نائن کا ڈیزائن درحقیقت ایس ایٹ کی ہی نقل ہوگا اور اس میں بیزل کو مزید کم نہیں کیا جائے گا۔اس سے پہلے کہا جارہا تھا کہ ایس نائن (تمام ماڈل) ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ، انتہائی کم بیزل اور زیادہ طاقتور پراسیسر کے ساتھ ہوگا۔تاہم دو شعبوں میں تو یہ صارفین کے لیے ایک دھچکا ثابت ہونے والا ہے۔اسی طرح یہ افواہیں بھی گرم ہیں کہ گلیکسی نائن تین ورژن میں پیش کیا جائے گا، اسٹینڈرڈ، پلس اور منی فون۔تاہم اب تک گلیکسی ایس نائن منی کے حوالے سے کچھ زیادہ اطلاعات سامنے نہیں آئیں جس سے یہ کہنا مشکل ہے کہ اسے واقعی متعارف کرایا جائے گا بھی یا نہیں۔یہ بھی پڑھیں : سام سنگ کے 3 گلیکسی ایس 9 فون متعارف کرائے جانے کا امکانامکان ہے کہ گلیکسی ایس نائن کو آئندہ سال فروری میں بارسلونا میں شیڈول موبائل ورلڈ کانگریس

کے آغاز سے ایک دن قبل متعارف کرایا جائے گا۔اس کی قیمت بھی گلیکسی ایس ایٹ کے مقابلے میں زیادہ ہوگی جو کہ 950 سے 1050 ڈالرز تک ہوسکتی ہے، یعنی سام سنگ گلیکسی ایس سیریز کی تاریخ کا مہنگا ترین فون ہوگا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…