جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

فیس بک فرینڈز کی ‘زبان’ بند کرنا اب ممکن

datetime 16  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فیس بک پر ایسے دوستوں کی کمی نہیں جس نے کوئی نئی چیز خریدی یا کوئی کارنامہ انجام دیا ہو اور پھر اس کی مسلسل تصاویر پوسٹ کر کے دیگر صارفین کو بیزار کردیا ہو۔اب فیس بک نے آخرکار اس کا حل صارفین کے ‘اپنے ہاتھوں’ میں دے دیا اور وہ ہے اپنے دوست کی ‘

زبان بندی’۔جی ہاں فیس بک نے ایک نئے ‘ سنوز’ بٹن کو متعارف کرادیا ہے جو صارفین کو دوستوں یا پیجز کو فہرست میں رکھتے ہوئے ان کی تمام پوسٹس کو ایک ماہ کے لیے آپ کے نیوزفیڈ سے دور کردے گا۔فیس بک کے مطابق کسی بھی پوسٹ کے ڈراپ ڈاﺅن مینیو پر کلک کرے دوستوں، گروپس یا پیجز کی پوسٹس کو ایک ماہ کے لیے ‘چپ’ کرایا جاسکے گا۔مزید پڑھیں : فیس بک فرینڈ ریکوئسٹ قبول نہ کرنے والوں کو پہچانیںاس فیچر کی آزمائش رواں سال ستمبر میں شروع کی گئی تھی اور اب اسے فیس بک کے ہر صارف کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔صارفین اس کے ذریعے کسی کو بھی ان فالو یا سنوز کرسکتے ہیں، جبکہ اس سے قبل صرف ان فالو کا آپشن ہی موجود تھا۔فیس بک کے مطابق بیشتر صارفین مخصوص افراد کی پوسٹس کو اپنے نیوزفیڈ پر دیکھنے سے عارضی طور پر بچنا چاہتے ہیں اور یہ فیچر اسی مقصد کے لیے ہے۔یہ بھی پڑھیں : فیس بک کے سامنے آپ کا کوئی راز چھپا نہیںویسے تو فیس بک ہر وقت اپنے الگورتھم کے ذریعے نیوزفیڈ پر صارف کی ممکنہ دلچسپی والی پوسٹس کو دکھانے کی کوشش کرتی ہے مگر اس فیچر کے ذریعے صارفین اسے اپنی پسند سے بھی آگاہ کرسکیں گے۔فیس بک کے خیال میں کسی کو ہمیشہ کے لیے ان فالو کرنے کے مقابلے میں یہ فیچر صارفین کو زیادہ پسند آئے گا کیونکہ مخصوص دورانیے کے بعد اس دوست کی پوسٹس دوبارہ نظر آنے لگیں گی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…