اسلام آباد (آن لائن)پاکستان میں موبائل انٹرنیٹ کی سپیڈ بھارت اور بنگلہ دیش کے مقابلہ میں زیادہ ہے، موبائل انٹرنیٹ سپیڈ کا تجزیہ کرنے والی عالمی کمپنی اوکلا ہر ماہ دنیا بھر کے مختلف ممالک میں انٹرنیٹ سپیڈ کا ڈیٹا اکٹھا کرتی ہے۔
نومبر کے اکٹھے کئے گئے اعداد و شمارکے مطابق موبائل انٹرنیٹ سپیڈ کے حوالے پاکستان 89ویں پوزیشن پر ہے۔یہاں پر موبائل کے انٹرنیٹ کے صارفین اوسطا 13.08 ایم بی پی ایس سے استفادہ کر رہے ہیں جبکہ بھارت کا 109 واں نمبر ہے جہاں پر انٹرنیٹ کی سپیڈ صرف 8.80 ایم بی پی ایس ہے جبکہ بنگلہ دیش کی 120ویں پوزیشن ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس وقت موبائل انٹرنیٹ سپیڈ کے حوالے ناروے دنیا کا پہلا ملک ہے جہاں پر صارفین کو62.66 ایم بی پی ایس کی سپیڈ دستیاب ہے۔ رپورٹ کے مطابق فکسڈ براڈ بینڈ کیٹیگری میں پاکستان کا نمبر 126واں ہے جہاں پر اوسط سپیڈ 6.13 ایم بی پی ایس ہے جبکہ فکسڈ براڈبینڈ کیٹیگری میں سنگاپور پہلے نمبرپر ہے جس کی سپیڈ 153.85ایم بی پی ایس ہے۔رپورٹ کے مطابق فکسڈ براڈ بینڈ کیٹیگری میں بھارت کی پوزیشن 76ویں ہے جہاں پر 18.82ایم بی پی ایس جبکہ بنگلہ دیش 85ویں پوزیشن ہے پرہے جہاں پر فکسڈ براڈ بینڈ کی اوسط سپیڈ 16.14ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی ہے۔