اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

کیا اس بچی کے پاس پاکستان کے کچرے کے مسئلے کا حل ہے؟

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ’اگر لوگ کوڑا پھینکنے سے پہلے ایک لمحے کے لیے سوچیں تو شاید وہ ماحول کا خیال رکھتے ہوئے اسے (لاپروائی سے ادھر ادھر) پھینکنے سے گریز کریں۔‘دس سالہ زیمل عمر سرگودھا کے مضافات میں کوڑے کے ڈھیر کے قریب کھڑی ہیں۔ انھیں ملک کی سب سے کم عمر سماجی کاروباری شخصیت

قرار دیا گیا ہے لیکن ان کے پاس اس مسئلے کا کوئی حل موجود ہے؟ فی الحال تو تاحدِ نظر رنگ برنگے پلاسٹک بیگ، اور دوسری قسم کا کچرا نظر آ رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے کوڑے کو آگ لگائی گئی ہے جس سے ابھی تک دھواں اٹھ رہا ہے اور فضا میں تیز بدبو پھیلی ہوئی ہے۔ پاکستان میں ہر شہر اور قصبے کی یہی کہانی ہے۔ماحولیاتی تحفظ کے ادارے کے مطابق ملک میں ہر سال دو کروڑ ٹن کچرا اکٹھا ہو جاتا ہے جس میں ہر سال 2.4 فیصد کا اضافہ ہو رہا ہے۔ زیمل کہتی ہیں کہ ’پاکستان میں تحلیل ہو جانے والے لفافے استعمال نہیں کیے جاتے اور لوگ بڑی لاپروائی سے انھیں ادھر ادھر پھینک دیتے ہیں۔ انھیں ری سائیکلنگ کا کوئی احساس نہیں ہے۔‘ پاکستان میں کوڑے کو ٹھکانے لگانے کا کوئی واضح نظام موجود نہیں ہے۔ سب سے عام طریقہ کوڑے کو پھینک دینا یا جلا دینا ہے، اور گلی محلوں میں بکھرا ہوا کوڑا صحت کے لیے بڑا خطرہ ہے۔ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے زیمل نے ’زی بیگ‘ ایجاد کیے ہیں۔ وہ پرانے اخباروں سے خوبصورت اور رنگین لفافے بناتی ہیں جنھیں خاندان کے لوگوں اور دوستوں کو بیچا جاتا ہے اور منافع مختلف مقامی خیراتی اداروں کو عطیہ کر دیا جاتا ہے۔ یہ کام شروع کرنے کے صرف تین برس کے اندر اندر اب وہ چار سے پانچ لاکھ روپے کے لفافے بیچ لیتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ ’میں نے یوٹیوب سے لفافے بنانا سیکھا۔ سکول کے دنوں میں ان پر کام کرنا مشکل

ہو جاتا ہے اس لیے میں اختتامِ ہفتہ یا چھٹیوں میں اپنے کزنوں کے ساتھ مل کر لفافے بناتی ہوں۔ میرے والد اور دادا سامان خریدنے میں میری مدد کرتے ہیں۔ ان کے بغیر اس پروجیکٹ کو چلانا مشکل ہو جاتا۔‘ زیمل جن اداروں کو عطیہ دیتی ہیں ان میں یتیم بچوں کی دیکھ بھال کرنے والا ادارہ ایس او ایس چلڈرنز ولیج بھی شامل ہے۔ میں اپنی آمدنی سے رنگ، واشنگ مشینیں، بیٹریاں اور اس قسم کی دوسری چیزیں خریدتی ہوں۔ ان کے چہروں پر خوشی دیکھ کر مجھے بہت اطمینان اور اپنا کام جاری رکھنے کی تحریک ملتی ہے۔‘ زیمل کے کام کو میڈیا کی طرف سے کافی توجہ ملی ہے اور انھیں ’پاکستان کی سب سے کم عمر سماجی کاروباری شخصیت‘ کہا جاتا ہے۔ زی بیگز کو پاکستان، سعودی عرب اور امریکہ میں کئی اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔ اب انھوں نے لفافے آن لائن بھی بیچنا شروع کر دیے ہیں جن سے ان کا کاروبار مزید وسعت اختیار کر گیا ہے۔ ’پاکستان میں کہا جاتا ہے کہ لڑکیاں خود سے کوئی کام نہیں کر سکتیں، لیکن مجھے کسی قسم کی مشکل پیش نہیں آئی اور میں اپنا کام جاری رکھوں گی۔ میں بزنس وومن بننا چاہتی اور اپنا کاروبار مزید پھیلانا چاہتی ہوں اور اس میں دوسروں کی بنائی ہوئی چیزیں بھی رکھنا پسند کروں گی۔ ’میری سب سے بڑی خواہش یہ ہے کہ اپنا پروجیکٹ پاکستان ہی میں نہیں بلکہ دنیا بھر میں پھیلایا جائے۔‘ کلثوم لاکھانی ابھرتے ہوئے کاروباری اداروں

کی مدد کرتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ ملک کو کاروباری شخصیات کی اشد ضرورت ہے۔ ’ہمارے ہاں بہت زیادہ امکانات موجود ہیں۔ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ ان امکانات کو پھلنے پھولنے میں کیسے مدد کی جائے اور خاص طور پر نوجوانوں کا کیسے کاروبار کو توسیع دینے میں ہاتھ بٹایا جائے۔‘ پاکستان نے ماحولیات کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے حکومتی اور عوامی سطح پر کام شروع کر دیا ہے اور اس ضمن میں قانون سازی بھی کی گئی ہے۔ تاہم یہ کوششیں ابھی

تک مربوط نہیں ہوئیں، اور سیاسی اور سلامتی کے مسائل کی وجہ سے ماحولیات کا مسئلہ اولین ترجیج نہیں بن سکا۔ س سے زیمل کو اور بھی تیزی دکھانے کی تحریک ملتی ہے۔ انھیں امید ہے کہ ان کے کام سے لوگ ماحولیات کے بارے میں سوچنا شروع کر دیں گے اور اس کا خیال رکھیں گے۔ ’یہ ضروری ہے تاکہ مستقبل کی نسلیں صاف و سلامت دنیا میں رہ سکیں۔ میں یہ کہنے کے قابل ہونا چاہتی ہوں کہ میں نے اپنا کام کر دیا ہے اور اب دوسروں کی باری ہے۔‘

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…