جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

کیا ’برفانی سٹوپا‘ ہمالیہ میں پانی کے مسئلے کا حل ہے؟

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اس وقت رات کے بارہ بج رہے ہیں اور سطح سمندر سے 11000 فٹ کی بلندی پر دنیا کے سرد ترین مقامات میں سے ایک مقام پر یہ دن کا سرد ترین وقت ہے۔ سردیوں کے موسم میں یہاں اکثر درجہ حرارت منفی 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر جاتا ہے۔

دس رضا کاروں کا ایک گروپ وہاں جمع ہے اور ہمالیہ کے پہاڑی سلسلے میں واقع انڈیا کے سب سے شمالی علاقے لداخ میں پانی کے مسئلے کو حل کرنے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔ یہ رضا کار انسانی ہاتھوں سے بنائے ہوئے 30 میٹر اونچے برفانی ڈھانچے تعمیر کر رہے اور ان کو امید ہے کہ موسم بہار میں یہ پگھل کر لداخ کے رہائشیوں اور ان کے باغات کے لیے پانی کی ضروریات کو پورا کر سکیں گے۔ ان برفانی ڈھانچوں کے خالق انجینیئر سونم وانگ چک ہیں۔ لداخ میں پیدا ہونے والے سونم نے کئی سالوں تک لداخی باشندوں کے پانی کے مسائل حل کرنے کے لیے مختلف منصوبوں پر کام کیا ہے۔’عمومی طور پر ہم جو بھی منصوبہ بناتے ہیں وہ نئی دہلی یا نیویارک میں بناتے ہیں لیکن وہ ان پہاڑوں پر کام نہیں کرتے۔ میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ پہاڑی علاقے پر رہنے والوں کو اپنے مسائل کا حل خود ڈھونڈنا ہوگا۔’ لداخ کے رہائشیوں کو کافی سخت زندگی بسر کرنی پڑتی ہے۔ ماہ سرما میں سڑکیں بند ہو جانے کی وجہ سے وہ باقی ملک سے کٹ جاتے ہیں۔ سونم وانگ چک کہتے ہیں کہ موسم کے بدلتے حالات ان مسائل میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ گلوبل وارمنگ ہمالیہ اور ہندو کش کے پہاڑی سلسلوں میں حساس موسم اور پانی کی دستیابی پر اثر انداز ہو رہا ہے۔ ‘ہمیں نظر آرہا ہے کہ گلیشیئر کم ہوتے جا رہے ہیں اور موسم بہار میں بھی پانی کم ہوتا ہے لیکن موسم

سرما میں ہم خطرناک سیلابی حالات کا سامنا کر رہے ہوتے ہیں۔ ان وجوہات کی بنا پر لداخ کی وادی میں پانی کی آمد و رفت غیر مستقل ہو گئی ہے۔’ سونم وانگ چک لداخ کے خطے میں کام کرنے والے ایک اور انجینیئر چی وانگ نورفیل سے متاثر ہیں۔ چی وانگ نورفیل نے ماضی میں 13000 سے زائد بلندی پر چپٹے گلیشیئر تخلیق کیے تھے۔ سونم وانگ چک نے بتایا کہ وہ ایک پل عبور کر رہے تھے جب ان کے ذہن میں برفانی ڈھانچے کا خیال آیا۔ ‘مئی کے مہینے کے موسم گرم ہوتا ہے اور براہ راست دھوپ برف پگھلاتی ہے لیکن میں نے پل کے نیچے برف دیکھی تو مجھے خیال آیا کہ اگر ہم برف کو سورج کی شعاعوں سے بچا سکیں تو وہاں پر ہم برف سٹور کر سکیں گے۔’ اس خیال کے بعد 2013 میں انھوں نے اپنے چند ساتھیوں کے ساتھ لداخ کے گاؤں فیانگ میں اپنے منصوبے پر کام شروع کیا۔ ان برفانی ڈھانچوں کو انھوں نے ‘سٹوپا’ کا نام دیا کیونکہ ان کی شکل تبت کے بودھ راہبووں کی عبادت گاہ کی مخصوص شکل جیسی ہے۔ ان ‘سٹوپا’ کو تعمیر کرنے میں نہایت سادی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔ پائپ کو زمین میں دفنایا جاتا ہے اور ان کا آخری سرا زمین سے اوپر رہتا ہے۔ اونچائی، درجہ حرارت اور کشش ثقل کی قوت میں فرق کی وجہ سے پائپوں میں دباؤ بڑھ جاتا ہے اور زیر زمین پانی ان پائپ سے سطح زمین سے اوپر کی جانب بڑھتا ہے اور فوارے کی طرح باہر نکلتا ہے۔

لیکن منفی درجہ حرارت کی وجہ سے پانی جم جاتا ہے اور اہرام مصر جیسی تکونی شکل اختیار کر لیتا ہے۔ ‘ہم اس پانی کو جما رہے ہیں جو عام طور پر سردیوں میں استعمال نہیں ہوتا اور اس کی ساخت اس قسم کی ہوتی ہے کہ وہ موسم بہار تک پگھلتا نہیں ہے، اور بہار شروع ہونے کے بعد ہم اسے اپنی فصلوں کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔’ سونم وانگ چک کا خیال ہے کیونکہ اس برفانی ڈھانچے کی شکل بودھ عبادت گاہ جیسی ہے تو مقامی آبادی اس سے زیادہ مانوس بھی ہیں اور اس خیال کرتے ہیں۔ سال 2014 میں اس ‘سٹوپا’ کی کامیابی کے بعد فیانگ کی بودہ خانقاہ نے سونم وانگ چک سے رابطہ کیا اور درخواست کی کہ ایسے 20 اور برفانی سٹوپا تعمیر کریں جس کے لیے 125200 ڈالر چندہ کر کے جمع کیے گئے۔ اس جمع کی گئی رقم سے تقریباً ڈھائی کلو میٹر لمبی پائپ لائن بنائی گئی جس کے بارے میں سونم وانگ چک کہتے ہیں کہ اس کی مدد سے 50 برفانی سٹوپا تعمیر کیے جا سکتے ہیں۔ لداخ کے بعد وانگ چک اپ سوئٹزرلینڈ کے قصبے سینٹ موریٹز میں بھی ایسا سٹوپا تعمیر کر رہے ہیں۔ ‘سوئس حکام سے یہ طے ہوا ہے کہ وہ سٹوپا کی تعمیر کے بدلے وہ فیانگ کے لوگوں سیاحتی کاروبار کے بارے میں اپنے تجربے سے آگاہ کریں گے تاکہ موسمی تبدیلی اور گلوبل

وارمنگ کو مد نظر رکھتے ہوئے لداخ میں سیاحت کے فروخ کے لیے کام کیا جائے اور گاؤں کی ابتر معاشی حالت کو بہتر بنایا جا سکے۔’ سونم وانگ چک مستقبل کے بارے میں کافی پر امید ہیں۔ ‘ہم چاہتے ہیں کہ ہماری نوجوان نسل تعلیم و تربیت حاصل کرے اور مستقبل میں برف اور گلیشیئر کے ذریعے کاروبار کریں۔’

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…