جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آپ بولتے جائیں، کمپیوٹر خود اردو لکھے گا

datetime 31  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ایک وقت تھا جب لکھنے سے ہاتھ تھک جایا کرتے تھے اور اب مسلسل کی بورڈ پر کام کرنے سے تکلیف ہونے لگتی ہے۔ ان لوگوں کا الگ مسئلہ جو دیکھ نہیں سکتے

تو لکھیں کیسے۔انگریزی میں تو ’سپیکنگ نیچرلی‘ جیسے سافٹ ویئر ایک عرصے سے دستیاب تھے، لیکن اردو میں ایسی کوئی سہولت موجود نہیں تھی۔اب ایسا لگتا ہے کہ یہ مسئلہ کسی حد تک حل ہونے کے قریب ہے۔ اب کم از کم دو سافٹ ویئر ایسے موجود ہیں جن کے سامنے آپ بولتے جائیے، وہ آپ کی آواز کو اردو تحریر میں منتقل کرتے جائیں گے۔ان میں سے ایک تو ویب سائٹ ہے:https://urduasr.com/dictationاس کی تیاری کے لیے تین دوستوں سید علی صائم، ڈاکٹر علی طاہر اور شکیب احمد نے مل کر اس منصوبے پر کام کیا ہے۔اس سہولت کی تیاری میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ماہر سید علی صائم کہتے ہیں: ’اس ویب سائٹ کو بنانے کا مقصد یہ تھا کہ وقت بچایا جا سکے، یعنی اگر ایک منٹ میں 50 الفاظ ٹائپ کیے جا سکتے ہیں تو اُنھیں بول کر مزید آسانی پیدا کی جا سکتی ہے کیونکہ ایک منٹ میں 150 کے قریب الفاظ بولے جا سکتے ہیں۔‘سید علی صائم کہتے ہیں کہ ’ہماری

کوشش ہے کہ اس ویب سائٹ کو کمرشل اور مفت، دونوں طرح کے استعمال کے لیے پیش کیا جائے تاکہ وہ لوگ بھی اسے استعمال کر سکیں جو اس کی قیمت ادا نہیں کر سکتے۔‘اسی ویب سائٹ کے محقق ڈاکٹر علی طاہر ہیں جو جرمنی میں اسی طرح کے منصوبوں پر کام کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ’وطن واپس آ کر املا کی اس ویب پر کام کرنے کا مقصد یہ تھا کہ اس سے اُن لوگوں کی مدد کی جا سکے کہ جو یا تو پڑھنا لکھنا نہیں جانتے یا کسی اور وجہ سے لکھ نہیں پاتے۔‘اس کے علاوہ گوگل نے اینڈروئڈ فونز کے لیے ایک ایسا کی بورڈ متعارف کروایا ہے جو اردو ٹائپ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ موبائل میں آپ کو جہاں اردو لکھنی ہو، وہاں مائیک دبا کر بولنا شروع کر دیجیے، آپ کے سامنے تحریر ٹائپ ہونا شروع ہو جائے گی۔بی بی سی نے ان دونوں سہولیات کو آزمائش کی کسوٹی سے گزارا۔ جی بورڈ املا کی درستی کے معاملے میں نسبتاً بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہے لیکن دونوں میںابھی

بہتری کی بہت گنجائش موجود ہے۔مثال کے طور پر ہم نے urduasr.com/dictation کو یہ جملہ ڈکٹیٹ کروایا:’کہتے ہیں شیر نے بلی سے شکار کے گر سیکھے، اسی لیے بلی کو شیر کی خالہ بھی کہتے ہیں۔‘یہ تو سکرین پر لکھا آیا: ’کھتے ہیں شیر نے بحلی سے شکار کے گر سیکھے۔ اسی لیے بجلی کو شیر کی خالہ بھی کہتے ہیں۔‘دوسری طرف جی بورڈ نے یہ جملہ کچھ یوں لکھا:’کہتے ہیں شعر نے بلی سے شکار کے گر سی کے۔ اسی لیے بلی کو شیر کی خالہ بھی کہتے ہیں۔‘ظاہر ہے کہ اغلاط کے باوجود پورا فقرہ خود ٹائپ کرنے کی نسبت اکا دکا غلطی ٹھیک کرنا زیادہ آسان ہے۔ان سہولیات سے ابتدائی تاثر تو یہ ملتا ہے کہ جہاں کمزور املا والے افراد کے لیے یہ فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہیں، وہیں اسے بینائی سے محروم اور معزور افراد بھی باآسانی استعمال کر سکتے ہیں۔اس سے کم از کم یہ بہانہ ختم ہو جانا چاہیے کہ ہمیں اردو میں ٹائپ کرنا نہیں آتا!

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…