شکاگو(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیامیں معروف موبائل فون کمپنی ” موٹرولا “ نے اپنے سستے ترین سمارٹ فونز متعارف کرادیئے ہیں جوکہ ”موٹو سی “ اور ”موٹو سی پلس “ ہیں۔ ان سمارٹ فونز کوابتدائی طور پر ایشیا، یورپ اور لاطینی امریکی ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق دونوں فونز میں فرنٹ پر 2 میگا پکسل کیمرہ دیا گیا ہے جبکہ موٹو سی میں بیک پر پانچ میگا پکسل اور موٹو سی پلس میں آٹھ میگا پکسل رئیر کیمرہ دیا گیا ہے۔
اسی طرح سی پلس میں 4000 ایم اے ایچ بیٹری دوسرے فون میں بیٹری کی طاقت 2350 ایم اے ایچ ہے۔16 جی بی اسٹوریج والے سی پلس میں ڈوئل سم سلاٹ دیا گیا ہے ۔ جس کا تھری جی ورڑن 89 یورو (10 ہزار پاکستانی روپے ) جبکہ فور جی ورژن 99 یورو (11 ہزار پاکستانی روپے) کا ہے۔اس کے مقابلے میں موٹو سی پلس کی قیمت 119 یورو (ساڑھے تیرہ ہزار پاکستانی روپے ) رکھی گئی ہے۔موبائل فون کمپنی نے اس بارے میں دعوی کیاہے کہ ان سستے ترین سمارٹ فونزکے فیچرزکئی دوسری کمپنیوں سے بہترین اوراستعمال میں نہایت ہی آسان ہیں ۔