لاہور ( این این آئی)سام سنگ کی جانب سے نیویارک کے بعد پاکستان میں بھی گلیکسی ایس ایٹ اور ایس ایٹ پلس اسمارٹ فونز متعارف کرادیئے گئے ہیں۔اس ضمن میں تعارفی تقریب لاہور کے یادگاری حضور باغ ،شاہی قلعہ میں منعقد ہوئی
،سن1818میں قائم کردہ یہ تاریخی مقام مغل دور کی عظیم نشانیوں میں سے ایک ہے ۔اس تعارفی تقریب میں شو بز انڈسٹری اور آئی ٹی انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے نامور افراد نے شرکت کی جبکہ میڈیا کی بھی ایک بڑی تعداد تقریب میں شریک تھی،اس موقع پر سام سنگ پاکستان کے صدر جے ایچ لی کا کہنا تھا کہ ایس سیریز سام سنگ اسمارٹ فونز کی ایک ایسی سیریز ہے جو کہ جدید ٹیکنالوجی اور جدت کا حسین امتزاج ہے ،سام سنگ کے گلیکسی ایس ایٹ اور ایس ایٹ پلس اسمارٹ فونز نہ صرف دیرپا خصوصیات،اضافی فنکشز اور حیرت انگیز ویوژل اپیل کے حامل ہیں بلکہ اسمارٹ فونز کی دنیا میں نئی جہت کے بھی روح رواں ہیں۔ایس ایٹ اور ایس ایٹ پلس بالترتیب 5.5انچ او6.2انچ کی وسیع اسکرین کے ساتھ QHD2960X1440کی ریزولوشن فراہم کرتے ہیں،دونوں ڈیوائسز 12میگا پکسل کے ریئر اور 8میگا پکسل کے فرنٹ کیمرے سے لیس ہیں جو کہ فوٹو گرافی اور سیلفی کیلئے انتہائی آئیڈیل ہے۔سام سنگ پاکستان و افغانستان کے ہیڈ آف موبائل بزنس عمر گھمن نے اس موقع پر دونوں ڈیوائسز کی خصوصیات پر روشنی ڈالی اور یہ دونوں ڈیوائسز انتہائی جدید ٹیکنالوجی سے مزین ہیں اور سام سنگ اپنے صارفین کیلئے مستقبل میں بھی تخلیقاتی اور جدت پر مبنی ڈیوائسز تیار کرتے رہے گی ۔