سائنس اور ٹیکنالوجی واٹس ایپ کا ’البم‘ فیچر متعارف

5  مئی‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) موبائل فون کی معروف مسیجنگ ایپ واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس بیٹا ورڑن کے لیے البم فیچر متعارف کروادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسمارٹ فون کی معروف میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک اور فیچر متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے، واٹس ایپ کا البم نامی یہ فیچر آزمائشی طور پر بیٹا ورڑن کے لیے متعارف کروایا جاچکا ہے۔اب ایک ساتھ بھیجی جانے والی تصاویر البم کی صورت میں دکھیں گی، ابتدائی چار تصاویر اسکرین پر نظر آئیں گی تاہم اسے کھول کر بقیہ تصاویر باآسانی دیکھی جاسکیں گی۔کسی بھی صارف کی جانب سے بھیجی جانے والی البم میں موجود تصاویر کی تعداد بتائی جائے گی جنہیں دیکھنے کی خواہش رکھنے والاصارف اْسے کھول کر دیکھ سکے گا۔واٹس ایپ انتظامیہ کے مطابق یہ فیچر کسی چیٹ یا گروپس میں تصاویر کے تعداد کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا کیونکہ اس کے ذریعے ایک وقت میں پانچ سے زائد تصاویر بھیجی جاسکیں گی۔منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ فیچر آزمائشی طور پر بیٹا ورڑن کے لیے دستیاب ہیں تاہم تجربہ کامیاب ہونے کے بعد اسے بہت جلد عام صارفین کے لیے متعارف کرادیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…