اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انسان اپنی ضروریات اور سہولیات کیلئے شروع سے ہی کوشاں رہا ہے اور نت نئی ایجادات کی وجہ سے کمال کی اشیاء تیار کرتا اس کا شوق اور جستجو ہے سائنسدانوں کی ایک نئی ایسی ایجادکی ہے جس سے بہت سے مسائل اور مشکلات سے نکلنا آسان ہو جائیگا۔
سائنسدانوں نے ہائیڈروجیل پر مشتمل ایک ایسا ہلکا پھلکا کپڑا تیار کر لیا ہے جو نہ صرف بے حد لچکدار بلکہ فولاد سے پانچ گنا زیادہ مضبوط ہے۔اس کپڑے کو ’’فائبرری انفورسڈسافٹ کمپوزٹ ‘‘کا نام دیا گیا ہے۔اس کپڑے کو پانی سے بھرپور ہائیڈروجیل اور گلاس فائبر فیبرک کو منفرد انداز میں یکجا کرتے ہوئے تیار کیا ہے۔اپنی مضبوطی کی وجہ سے اس کپڑے کو بلٹ پروف جیکٹوں کے علاوہ ہڈیاں جوڑنے والی پٹیوں تک میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔اس کمال ایجاد کی کامیابی میں سائنسدانوں کو ئی سال لگے ہیں ۔سائنسدانو ں کا کہنا ہے کہ ہائیڈروجیل کپڑے کیلئے امکانات اور اطلاق کی اتنی وسیع دنیا موجود ہے کہ شاید ہی کسی شعبے میں اس کاا ستعمال ممکن نہ ہو۔